کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے دواسازی کے شعبے میں گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں بلک ڈرگز  اور طبی آلات شامل ہیں تاکہ درآمدی انحصار کو کم، گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ اور بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے


پی ایل آئی اسکیم برائے فارماسیوٹیکلز کے لیے مالیاتی تخمینہ مالی سال2022-23 سے مالی سال2027-28 تک اسکیم کی پیداوار کی مدت کے دوران 15000 کروڑ روپے ہے

بلک ڈرگز کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 48 پروجیکٹوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے 25 بلک ڈرگز کے لئے 34 پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے

Posted On: 06 DEC 2024 4:09PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے دواسازی کے شعبے میں گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں بلک ڈرگز اور طبی آلات شامل ہیں تاکہ درآمدی انحصار کو کم کیا جا سکے، گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے اور بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

پروجیکٹ کی مداخلتیں درج ذیل ہیں:

بھارت میں اہم کلیدی ابتدائی مواد(کے ایس ایم) ، ڈرگ انٹرمیڈیٹس (ڈی آئی) اور فعال دواسازی کے اجزاء (اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم (جسے بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم بھی کہا جاتا ہے) اس کے مالی اخراجات 6940 کروڑ روپے ہےجس کی پیداوار کی مدت مالی سال 2022سے 2029 تک ہے۔

فارماسیوٹیکل کے لئے پی ایل آئی اسکیم کا مالی تخمینہ 15000 کروڑ روپے کا ہے۔ اس کی پیدوارکی مدت مالی سال2022-23سے مالی سال 2027-28 تک ہے۔

تین زمروں کے تحت منتخب کی گئی مصنوعات کی دوبارہ تیاری کے لئے 55 منتخب درخواست گزاروں کو 6 سال کی مدت کے لئے مالی مدد دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  اعلیٰ قیمت والی دواسازی  جیسے پیٹنٹ شدہ،آف-پیٹنٹ دوائیں، بائیو فارماسیوٹیکل، کمپلیکس جنرکس، اینٹی کینسر ادویہ، آٹو امیون دوائیں، آرفن دوائیں وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔

طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا کل مالی خرچ 3,420 کروڑ روپے ہے۔ اس کی پیداواری مدت مالی سال 2022-23سے مالی سال2026-27 تک ہے۔ منتخب کمپنیوں کو پانچ (5) سال کی مدت کے لیے ہندوستان میں تیار کردہ طبی آلات کی ترتیب وار فروخت پر 5 فیصد کی شرح سے مراعات فراہم کرتا ہے اور یہ اسکیم کے چار ہدف شدہ حصوں میں آتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اعلیٰ قیمت کے طبی آلات جیسے لینئر ایکسیلریٹر، ایم آر آئی مشین، سی ٹی اسکین، میموگرام، سی آرمز، الٹراساؤنڈ مشین وغیرہ تیار کی جاتی ہیں جو پہلے یہ بیرون ملک سے درآمد کی جاتی تھیں۔

یہ اسکیم نئے پلانٹ اور مشینری، تحقیق اور ترقی، مصنوعات کی رجسٹریشن، نئی عمارت میں سرمایہ کاری کی اجازت دیتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اکتوبر 2024 تک کل 33,534 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی ہے، جو کہ 17,275 کروڑ روپے کی اصل تخمینہ سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت 45 کمپنیوں کو 3,215 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم جاری کی گئی ہے۔

پی ایل آئی اسکیم برائے فارماسیوٹیکلز کا مالی خرچ مالی سال2022-23 سے مالی سال 2027-28 تک اسکیم کی پیداوار کی مدت میں 15,000 کروڑ روپے ہے۔ محکمہ فارماسیوٹیکلز کی طرف سے نافذ کردہ پی ایل آئی اسکیموں کے تحت جن مصنوعات کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، ٹارگٹ گروپس اور انتخاب کے معیارات کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ https://pharmaceuticals.gov.in/schemes پر متعلقہ پی آئی ایل اسکیم کے تحت دستیاب ہیں۔

بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت اس اسکیم کے تحت کل 48 پروجیکٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 25 بلک ڈرگز کے لیے 34 پروجیکٹس کو شروع کیا گیا ہے۔3,938 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری کے مقابلے میں اس اسکیم کے تحت 4,155.77 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔اس اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کی مجموعی فروخت 1,330.82 کروڑ روپے ہے (جس میں 389.82 کروڑ روپے کی برآمدات شامل ہیں) اور 4,241 افراد کے لیے روزگار پیدا ہوئے ہیں۔

میڈیکل ڈیوائسز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، اسکیم کے تحت کل 32 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے 19 گرین فیلڈ پروجیکٹس 44 پروڈکٹس کے لیے شروع کیے گئے ہیں جن میں اعلیٰ درجے کے طبی آلات جیسے کہ لینئر ایکسیلریٹر، ایم آر آئی مشینیں، سی ٹی اسکین، میموگرام،سی آرمز، الٹراساؤنڈ مشینیں وغیرہ شامل ہیں۔1356.94 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 1057.47 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کی مجموعی فروخت 8,039.63 کروڑ روپے (جس میں 3,844.01 کروڑ روپے کی برآمدات شامل ہیں) ہے۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

****

ش ح۔م ح ۔ع د۔

Urdu No. 3672


(Release ID: 2082365) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil