قبائیلی امور کی وزارت
ہارن بل فیسٹیول کی سلور جوبلی: روایت، اتحاد اور ثقافت کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن
Posted On:
06 DEC 2024 6:29PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت اپنے مشن پر مضبوطی سے کاربند ہے تاکہ قبائلی برادریوں کو بااختیار بنایا جا سکے اور ان کے شاندار فن، ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ اسی عزم کے تحت، وزارت نے ’’سپورٹ ٹو ٹی آر آئی‘‘ اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی ہے، جو ہارن بل فیسٹیول کے 25ویں ایڈیشن کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
ہر سال 1 سے 10 دسمبر کے درمیان ناگالینڈ میں منعقد ہونے والا ہارن بل فیسٹیول، جسے ’’فیسٹیولز کا فیسٹیول‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ریاست کی گوناگوں ثقافت کا عظیم جشن ہے ۔ ہارن بل، جو ناگالینڈ کی لوک کہانیوں میں ایک مقدس پرندہ مانا جاتا ہے، اس فیسٹیول کا نام ہے ۔ یہ فیسٹیول ریاست کے مختلف نسلی گروہوں کو ان کے مشترکہ روایات اور رسم و رواج کو منانے کے لیے یکجا کرتا ہے ۔
پچیس سال کا جشن
2000 میں اپنے آغاز سے، ہارن بل فیسٹیول ناگالینڈ کے ثقافتی کیلنڈر کا ایک اہم حصہ رہا ہے، جو ایک ایسی ریاست کی روایات کو اجاگر کرتا ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے ۔ یہ فیسٹیول کِسامہ کے ناگا ہیریٹیج ولیج میں منایا جاتا ہے، جو ریاستی راجدھانی سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور یہ روایتوں کے منفرد امتزاج کو پیش کرتا ہے، جس میں کمیونٹی اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے ۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر، جناب جُوئل اورم نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت میں، وزارتِ قبائلی امور کو اس یادگار تہوار کی حمایت پر فخر ہے ۔ یہ صرف ناگالینڈ کے بھرپور ورثے کا جشن نہیں ہے بلکہ قبائل کے درمیان اتحاد کے رشتے کو مضبوط کرتا ہے ۔ ‘‘
ثقافت کا شاندار مظاہرہ
ہارن بل فیسٹیول ناگالینڈ کی موسیقی، رقص، فن اور پکوان کا ایک شاندار امتزاج ہے، جو سیاحوں کو ایک زبردست ثقافتی تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ اس سال، ٹی آر آئی ناگالینڈ اور محکمہ برائے قبائلی امور اس سلور جوبلی کے موقع پر منفرد مقابلے اور نمائشیں متعارف کروا رہے ہیں:
نمبر شمار
|
سرگرمی
|
1
|
قبائلی فنون اور دستکاری کی نمائش
|
2
|
ریاستی سطح کا قبائلی گو-کارٹنگ مقابلہ
|
3
|
ریاستی سطح کا غلیل کے نشانے کا مقابلہ
|
4
|
ریاستی سطح کا چکن سوپ بنانے کا مقابلہ
|
5
|
ریاستی سطح کا چاول چھڑنے کا مقابلہ
|
6
|
ریاستی سطح کا لکڑی کاٹنے کا مقابلہ
|
7
|
ریاستی سطح کا نیزہ پھینکنے کا مقابلہ
|
8
|
قبائلی ثقافتی موزیک
|
وزارتِ قبائلی امور کے سکریٹری، جناب ویبھو نائر نے فیسٹیول کی ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ہارن بل فیسٹیول صرف ایک جشن نہیں بلکہ ناگالینڈ کے بھرپور ثقافتی ورثے کو پیش کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو عوام میں اتحاد اور فخر کو فروغ دیتا ہے ۔ ‘‘
عالمی شناخت کا پلیٹ فارم
اپنے 25ویں سال میں داخل ہونے والا ہارن بل فیسٹیول، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک اہم کشش بن چکا ہے ۔ یہ نہ صرف ناگالینڈ کی ثقافتی دولت کا تجربہ فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی روایات کو عالمی سطح پر فروغ دیتا ہے ۔
یہ سلور جوبلی جشن ناگالینڈ کی پائیدار ثقافتی شاندار جشن کا ثبوت ہوگا اور قبائلی افراد کی بااختیاری اور ان کے ورثے کے تحفظ کے لیے وزارت کے عزم کی تصدیق کرے گا ۔
*****
ش ح ۔ م ع ۔ م ت
U - 3592
(Release ID: 2081692)
Visitor Counter : 19