امور داخلہ کی وزارت
وزارتِ داخلہ نے طوفان ’فینگل‘ سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ریاستی فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے مرکزی حصہ کے طور پر تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کو 944.80 کروڑ روپئے جاری کرنے کی منظوری دی
مودی حکومت قدرتی آفات سے متاثرہ ریاستوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے
طوفان ’فینگل‘ سے متاثرہ ریاست تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) کو نقصانات کا موقع پر جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا ہے
آئی ایم سی ٹیز کی تجزیہ رپورٹس موصول ہونے کے بعد، آفات سے متاثرہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو، قائم شدہ طریقہ کار کے مطابق این ڈی آر ایف سے اضافی مالی امداد منظور کی جائے گی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں اس سال کے دوران 28 ریاستوں کو 21,718.716 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کیے گئے ہیں
Posted On:
06 DEC 2024 6:36PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ریاست تمل نادو کو قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت مرکزی حصے کی دونوں قسطوں کی صورت میں 944.80 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ ریاست میں 30 نومبر 2024 کوآئے طوفان "فینگل" سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جا سکے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مودی حکومت قدرتی آفات سے متاثرہ ریاستوں کے ساتھ کھڑی ہے اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) کو سمندری طوفان "فینگل" سے متاثرہ ریاست تمل نادو اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے پڈوچیری میں امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا ہے۔ جب آئی ایم سی ٹی کی رپورٹیں موصول ہوں گی تو قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی فنڈ (این ڈی آر ایف ) سے اضافی مالی امداد فراہم کی جائے گی، جو قائم شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں اس سال 28 ریاستوں کو پہلے ہی 21,718.716 کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس میں 14,878.40 کروڑروپئے ایس ڈی آر ایف سے 26 ریاستوں کو، 4,808.32 کروڑروپئےاین ڈی آر ایف سے 18 ریاستوں کو، 1,385.45 کروڑ روپئے قدرتی آفات کی مشکلات کو کم کرنے کے ریاستی فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) سے 11 ریاستوں کو، اور 646.546 کروڑ روپئے قدرتی آفات کی مشکلات کو کم کرنے کے قومی فنڈ(این ڈی ایم ایف) سے 7 ریاستوں کو شامل ہیں۔
مالی امداد کے علاوہ، مرکزی حکومت نے تمام سیلاب / طوفان سے متاثرہ ریاستوں کو ضروری این ڈی آر ایف ٹیموں، فوجی دستوں اور فضائیہ کی مدد فراہم کرنے کے لیے نقل و حمل کی مدد بھی فراہم کی ہے۔
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 3593)
(Release ID: 2081669)
Visitor Counter : 18