زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پام آئل کی بڑی شجر کاری مہم  اور سنگ میل حاصل کیاجانا


ممکنہ علاقوں میں پام آئل کی کھیتی  کے تحت 17,000 ہیکٹر سے زیادہ رقبے کا احاطہ کرنے کے لیے تقریباً 25 لاکھ پودے لگانے کا سازو سامان 15,755 کسانوں میں تقسیم کیا گیا

Posted On: 06 DEC 2024 6:09PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ2024 پام آئل بڑی شجرکاری مہم 15 جولائی 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک  منعقد کی گئی تھی۔ ممکنہ علاقوں میں آئل پام کی کاشت کے تحت 17,000 ہیکٹر سے زیادہ رقبے کے لیے تقریباً 25 لاکھ پودے لگانے کا  سازوسامان 15,755 کسانوں میں تقسیم کیا گیا۔

حکومت کےپروگرام کے تحت پام آئل پلانٹیشن کو صرف ان ممکنہ علاقوں میں فروغ دیا جاتا ہے، جہاں مناسب زرعی موسمی حالات ہوں۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آئل پام ریسرچ کے مطابق، آئل پام کی کاشت زیر زمین پانی کی دستیابی کو بری طرح متاثر نہیں کرتی ہے اور اسے کیلے، گنے اور چاول جیسی فصلوں کے مقابلے میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کے ذریعے پام  آئل پلانٹیشن کے ساتھ ساتھ ڈرپ اِریگیشن کو یعنی چھڑکاؤ سے سینچائی کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ مزید یہ کہ اس سے زمین کی زرخیزی متاثر نہیں ہوتی، کیونکہ تیل کے کھجور پتے اور خالی پھلوں کے گچھوں کی شکل میں زیادہ بایوماس پیدا کرتے ہیں، جو مٹی کو اپنی زرخیزی دوبارہ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ش م۔ن ع(

U.No 3590

 


(Release ID: 2081643) Visitor Counter : 27


Read this release in: Tamil , English , Hindi