سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نائب صدر، وزیر اعظم اور دیگر معززین نے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر کوامبیڈکر کو ان کے 69 ویں مہاپری نروان دیوس پر، پارلیمنٹ ہاؤس کیمپس میں پریرنا استھل پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
06 DEC 2024 5:21PM by PIB Delhi
باباصاحب ڈاکٹر بی آر کے 69ویں مہاپری نروان دیوس کی یادگاری تقریب کے موقع پر انہیں نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور کئی دیگر معززین نے گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس تقریب کا اہتمام آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) نے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے قریب پریرنا ستھل، پارلیمنٹ ہاؤس کیمپس میں کیا گیاتھا۔
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ایک نامور رہنما، مجاہد آزادی اور ایک سماجی مصلح تھے جنہوں نے ہندوستان کے آئین کو ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا اور حاشئے پر پڑی برادریوں کی سرخروئی کی۔ وزیر موصوف نے پوسٹ میں کہا کہ جس طرح ڈاکٹر امبیڈکر کا مرتب کردہ آئین ہندوستان اور دنیا کے لیے قابل افادیت ہے، اسی طرح عظیم رہنما کے نظریات اور متاثر کن زندگی آج بھی ہر ایک کے لیے بے مثال ہے۔
پریرنا استھل آئین ہند کے معمار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔ ہزاروں مرد و، عورتیں اور بچے اس موقع پر آج باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ض ر ۔ن م۔
U- 3580
(Release ID: 2081639)
Visitor Counter : 23