بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 بھارتیہ کیپٹل گڈز سیکٹر میں اضافہ

Posted On: 06 DEC 2024 5:41PM by PIB Delhi

 بھارتیہ کیپٹل گڈز سیکٹر-مرحلہ 2 میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم کے تحت چھ اجزاء ہیں ، یعنی:

  1. ٹیکنالوجی اختراعی پورٹلز کے ذریعے ٹیکنالوجیز کی شناخت۔
  2. نئے ایڈوانسڈ سینٹرز آف ایکسی لینس کا قیام اور موجودہ سینٹرز آف ایکسیلنس کا اضافہ۔
  3. کیپٹل گڈز سیکٹر میں ہنر مندی کا فروغ – مہارت کی سطح 6 اور اس سے اوپر کے لیے اہلیت کے پیکجز کی تشکیل۔
  4. مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز(سی ای ایف سیز) کا قیام اور موجودہ سی ایی ایف سیز میں اضافہ۔
  5. موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن مراکز کا اضافہ؛ اور
  6. ٹکنالوجی کی ترقی کے لیے انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام۔

اس اسکیم کی کل لاگت 1207 کروڑ رپے ہے جس میں بجٹ کا مالی تعاون 975 کروڑ روپے اور صنعت کی شراکت 232 کروڑ روپے ہے۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں اور  اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  دی ۔

******

ش ح۔ش ب  ۔ ش ب ن

U-NO.3586


(Release ID: 2081629) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil