ریلوے کی وزارت
وندے بھارت سلیپر ٹرین سیٹ تیار ہے اور اس کے جلد ہی فیلڈ ٹرائلز کئے جائیں گے
Posted On:
06 DEC 2024 5:56PM by PIB Delhi
وندے بھارت سلیپر ٹرین سیٹ کا پہلا پروٹو ٹائپ تیار کر لیا گیا ہے اور اب یہ جلد ہی فیلڈ ٹرائلز کے مرحلے سے گزرے گا۔ ٹرین کے رول آؤٹ کی ٹائم لائن ٹرائلز کی کامیاب تکمیل سے مشروط ہے۔ ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے راجیہ سبھا میں ایوان میں دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ فی الحال طویل اور درمیانے فاصلے کے سفر کے لیے منصوبہ بند وندے بھارت، سلیپر ٹرینوں سے آراستہ ہیں۔ ان ٹرینوں میں جدید خصوصیات اور مسافروں کی سہولیات کے ساتھ کچھ ممتاز خصوصیات اور سہولیات درج ذیل ہیں:
- کَوَچ سے آراستہ۔
- ای این -45545 ایچ ایل 3 فائر سفیٹی کے معیارات کے مطابق ٹرین ہے۔
- کریش وردی اور جرک فری سیمی مستقل کپلر اور اینٹی کلائمبرز۔
- ای این معیارات کے مطابق کارباڈی کا کریش وردی ڈیزائن۔
- توانائی کی کارکردگی کے لیے دوبارہ پیدا کرنے والا بریک سسٹم۔
- تیز رفتاری میں کمی اور فوری سرعت کے ساتھ اعلی اوسط رفتار۔
- ہنگامی صورت حال میں مسافر اور ٹرین مینیجر/لوکو پائلٹ کے درمیان رابطے کے لیے ایمرجنسی ٹاک بیک یونٹ۔
- ہر سرے پر ڈرائیونگ کوچز میں محدود نقل و حرکت (پی آر ایم) والے مسافروں کے لیے رہائش اور قابل رسائی بیت الخلاء۔
- مرکزی طور پر کنٹرول شدہ خودکار پلگ دروازے اور مکمل طور پر مہر بند وسیع گینگ ویز۔
- اوپری سیٹوں پر چڑھنے میں آسانی کے لیے ایرگونومک طور پر ڈیزائن کی گئی سیڑھی۔
- مسافروں کی سہولیات جیسے ایئر کنڈیشننگ، سیلون لائٹنگ وغیرہ کی بہتر حالت کی نگرانی کے لیے سینٹرلائزڈ کوچ مانیٹرنگ سسٹم۔
- تمام کوچز میں سی سی ٹی وی نگرانی والے کیمرے۔
درمیانے فاصلے پر چلنے والی وندے بھارت ٹرین خدمات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ 02 دسمبر 2024 تک، ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر چیئر کار کوچز کے ساتھ 136 وندے بھارت ٹرین خدمات دستیاب ہیں۔ ان میں سے 16 وندے بھارت ایکسپریس خدمات تمل ناڈو ریاست میں واقع اسٹیشنوں کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں۔ سب سے طویل فاصلے والی وندے بھارت ٹرین خدمات دہلی اور بنارس کے درمیان چل رہی ہیں، جو 771 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹرین خدمات کو متعارف کیے جانے میں، وندے بھارت خدمات اور اس کی مختلف قسموں سمیت، ہندوستانی ریلوے پر ٹریفک جواز، آپریشنل فزیبلٹی، وسائل کی دستیابی وغیرہ سے مشروط جاری ایک عمل ہے۔
****
(ش ح ۔ش م۔ن ع(
U.No 3588
(Release ID: 2081621)
Visitor Counter : 33