بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای وی سبسڈی اسکیم

Posted On: 06 DEC 2024 5:38PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آج تک، الیکٹرک بسوں، ایمبولینسوں اور ای ٹرکوں کی خریداری کے لیے پی ایم  ای -ڈرائیو اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں کو کوئی سبسڈی نہیں دی گئی ہے۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے وہیکل اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے جس میں ملک بھر میں پرانی، غیر موزوں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے مراعات/تحفظات کا ایک نظام شامل ہے۔

وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت، جی ایس آر  نوٹیفکیشن 720 (ای) مورخہ  5 اکتوبر2021 رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے ’’ڈپازٹ کا سرٹیفکیٹ‘‘ جمع کرانے پر موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایت فراہم کرتا ہے (غیر مسافر بردار  گاڑیوں کے لئے پچیس فیصد تک اور مسافر بردار گاڑیوں کے لئے پندرہ فیصد تک) ۔ شرط یہ ہے کہ یہ رعایت مسافر  بردار گاڑیوں کے لئے آٹھ سال تک اور غیر مسافر گاڑیوں کے لئے پندرہ سال تک دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ض ر ۔ن م۔

U- 3585


(Release ID: 2081616) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil