وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر کرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ میں 24  پروڈکشن ٹیسٹ پائلٹ کورس  کی اختتامی تقریب

Posted On: 06 DEC 2024 2:53PM by PIB Delhi

24 پروڈکشن ٹیسٹ پائلٹس (پی ٹی پی) کورس کی اختتامی تقریب 06 دسمبر 24 کو ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول آف ایئر کرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ (اے ایس ٹی ای) میں منعقد ہوئی۔ ایئر مارشل وجے کمار گرگ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف مینٹی ننس کمانڈ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ آئی اے ایف، ڈی آر ڈی او، ایچ اے ایل، سوسائٹی آف ایکسپیریمنٹل ٹیسٹ پائلٹس (ایس ای ٹی پی) اور سوسائٹی آف فلائٹ ٹیسٹ انجینئرز (ایس ایف ٹی ای) کے سینئر نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول (اے ایف ٹی پی ایس)، جو اے ایس ٹی ای کے زیراہتمام قائم کیا گیا ہے، ایک سنٹر آف ایکسیلنس ہے اور ملک کا واحد ادارہ ہے جو فکسڈ ونگ، روٹری ونگ اور دور دراز سے پائلیٹڈ طیارے کے لیے تجرباتی اور پروڈکشن فلائٹ ٹیسٹ عملے کی تربیت دیتا ہے، اے ایف ٹی پی ایس سالوں سے  انتہائی ہنر مند ٹیست عملے کو تربیت دی ہے جو نہ صرف ہندوستان کے دفاعی ایروناٹیکل پروجیکٹوں میں بلکہ خلائی منصوبے جیسے با وقار  گگن یان پروگرام میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس نے دوست غیر ملکی ممالک کے افسران کو بھی تربیت دی ہے۔ کل 46 فلائٹ ٹیسٹ کورسز، 23 پروڈکشن ٹیسٹ پائلٹس کورسز اور 4 آر پی اے ٹیسٹ کورسز موجودہ کورس سے پہلے پاس ہو چکے ہیں۔ یہ قابل ذکر ہے کہ اے ایف ٹی پی ایس دنیا کے چند تسلیم شدہ ٹیسٹ پائلٹ اسکولوں میں سے ایک ہے، جن کے کام اور حیثیت کی توثیق بین الاقوامی اداروں جیسے کہ ایس ای ٹی پی، ایس ایف ٹی ای اور ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا نے کی ہے۔

تقریب کے دوران، سات افسران (چھ آئی اے ایف اور ایک کوسٹ گارڈ) کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء افسران کو ٹرافیاں دی گئیں۔ پی ٹی پی کورس میں بہترین آل راؤنڈ طالب علم کی ٹرافی اسکواڈرن لیڈر آشیش بھردواج کو دی گئی۔ تمام فارغ التحصیل افسران اب دیسی طیاروں کی تیاری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے آگے بڑھیں گے جس سے دفاعی ایرو اسپیس میں اتم نربھر بھارت  کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

*****

ش ح۔ا ک۔ رب

U-3563


(Release ID: 2081592) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil