جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی آئی نے ’’ اختراعی  پروڈکٹ ڈیولپمنٹ‘‘ کا تیسرا پی ایس یو ٹرانسفارمیشن ایوارڈ جیت لیا

Posted On: 06 DEC 2024 1:27PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ماتحت سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) لمیٹڈ نے    ڈسکام کو سپلائی کی بنیاد پر مانگ کی بنیاد پر فرم اور ڈسپیچ ایبل آر ای (ایف ڈی آر ای) زمرے کا’’ اختراعی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ‘‘ کا تیسرا پی ایس یو ٹرانسفارمیشن ایوارڈ جیت لیا ہے ۔ یہ ایوارڈ  5 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔

یہ ایوارڈ  ڈائریکٹر (سولر)  جناب سنجے شرما کے ساتھ  ڈائریکٹر (فنانس)  جناب جوشیت رنجن سکیدر،اور  ڈائریکٹر (پاور سسٹم)  جناب شیوکمار وی ویپاکوما نے جنرل منیجر (کارپوریٹ پلاننگ)  جناب جے کمار سنہا اور ایس ای سی آئی کے دیگر عہدیداران کی موجودگی میں وصول کیا۔

ایس ای سی آئی نے متعدد ڈسکام اور ریاستوں کے ساتھ مل کر  فرم اینڈ ڈسپیچ ایبل آر ای (ایف ڈی آر ای) کا اختراعی  بجلی فراہمی  ماڈل متعارف کرایا ہے تاکہ ان کی توانائی کی ضروریات کو سمجھا جا سکے  اور ان کی قابل تجدید بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے  کے لئے ماڈلز کو ڈیزائن کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ض ر ۔ن م۔

U- 3564

                          


(Release ID: 2081479) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil