مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر سروس کے بہتری کے لئے وزارت خارجہ اور محکمہ ڈاک کے درمیان مفاہمت نامے کی تجدید


2017 میں پی او پی ایس کیز کے آغاز کے بعد سے 1.52 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو خدمات فراہم کی گئیں

خدمات کو29-2028  تک 600 سے زیادہ مراکز تک بڑھایا جائے گا، سالانہ 1 کروڑ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی

Posted On: 05 DEC 2024 8:38PM by PIB Delhi

آج ایک اہم پیش رفت کے تحت، وزارت خارجہ (ایم ای اے) اور محکمہ ڈاک کے درمیان پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندرز (پی او پی ایس کیز) کے ذریعے پاسپورٹ خدمات کی مسلسل فراہمی کے سلسلہ میں مفاہمت نامہ (ایم او یو) کی پانچ سال کے لیے تجدید کی گئی۔ ایم او یو پر محکمہ ڈاک کی جانب سے بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جنرل منیجر منیشا بنسل بادل اور وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری(پی ایس پی اور سی پی او) ڈاکٹر کے جے سری نواس نے دستخط کیے۔

مفاہمت نامہ میں پی او پی ایس کیز کے موثر نظم اور آپریشنل تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ملک کے شہریوں کو اپنے قریب ترین  ڈاک خانوں میں عالمی معیار کی پاسپورٹ خدمات حاصل ہوں۔

2017 میں شروع کی گئی، پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندرز (پی او پی ایس کیز) سروس نے ملک بھر میں خاص طور پر دیہی اور کم سہولت والے علاقوں میں 1.52 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،  جن سے پورے ہندوستان میں شہریوں کے لیے پاسپورٹ خدمات تک وسیع تر رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندرز (پی او پی ایس کیز) کے نیٹ ورک میں گزشتہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس وقت ملک بھر میں 442 مراکز کام کر رہے ہیں۔

اس مفاہمت نامہ سے وزارت خارجہ اور محکمہ ڈاک کے درمیان تال میل کو تقویت ملتی ہے، جس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں اضافہ کرنا، کارروائیوں کو ہموار کرنا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ اس پہل کے ضمن میں، پاسپورٹ سیوا کیندر کی تعداد کو29-2028  تک ملک بھر میں 600 مراکز تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس سے اگلے پانچ برسوں میں سالانہ کسٹمر بیس کو 35 لاکھ سے 1 کروڑ تک بڑھاکرشہریوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی رسائی اور سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس پہل سےبلا رکاوٹ ، قابل رسائی، اور موثر پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو یقینی بنا کر شہریوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے دونوں وزارتوں کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس سے ہندوستان کے پوسٹل نیٹ ورک کو مزید مضبوطی ملے گی، جس سے پاسپورٹ خدمات زیادہ آسان، قابل بھروسہ، اور تمام شہریوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VBEA.jpg

محترمہ منیشا بنسل بادل، جنرل منیجر، بزنس ڈیولپمنٹ، محکمہ ڈاک، اور ڈاکٹر کے جے سری نواس، جوائنٹ سکریٹری (پی ایس پی اور سی پی او)، وزارت خارجہ دستاویزات کا تبادلہ کرتے ہوئے۔

*****

 

ش ح۔م ش ع۔ م ق ا۔

U NO:3549


(Release ID: 2081396) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi