امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
جناب پرہلاد جوشی نے ’ان چکر‘، سرکاری نظام تقسیم کی سپلائی چین کی بہتری کے ٹول اور اسکین (سبسڈی کلیم ایپلیکیشن برائے این ایف ایس اے) پورٹل کا آغاز کیا
سرکاری نظام تقسیم (پی ڈی ایس) سپلائی چین کی بہتری کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا، اخراجات میں کمی لانا اور ضروری سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے
اسکین پورٹل سبسڈی کے دعووں کے ایک ہی مرکز کے ذریعے جمع کرانے کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے تیز تر تصفیہ کے عمل میں مدد ملے گی
Posted On:
05 DEC 2024 7:24PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور نئی و تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ’ان چکر‘، سرکاری نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کی سپلائی چین کی بہتری کے ٹول اور اسکین (سبسڈی کلیم ایپلیکیشن برائے این ایف ایس اے) پورٹل کا آغاز کیا، جو ریاستوں کے سرکاری نظام تقسیم اور سبسڈی کلیم میکانزم کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
’’ان چکر‘‘ پی ڈی ایس سپلائی چین کی بہتری کا منصوبہ، جو وزارت خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے زیرِ نگرانی ہے، ملک بھر میں پی ڈی ایس لاجسٹکس نیٹ ورک کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ یہ منصوبہ خوراک کے عالمی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور فاؤنڈیشن فار انوویشن اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی ٹی ٹی) ،آئی آئی ٹی -دہلی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور جدید الگورتھمز کا استعمال کرتے ہوئے بہترین راستوں کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ سپلائی چین کے مختلف پوائنٹس پر اناج کی نقل و حمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح کی آپریشنز میں ایک پیچیدہ سپلائی چین شامل ہوتی ہے، جس میں کسانوں سے لے کر فئیر پرائس شاپس تک متعدد شراکت دار شامل ہیں۔ یہ اقدام منفرد ہے کیونکہ یہ دنیا کے سب سے بڑے خوراک کی یقینی فراہمی کے پروگرام کی رفتار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جو 81 کروڑ مستفید ہونے والوں کو خوراک کی یقینی فراہمی کا نیٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، بہتر کارکردگی اور لاگت کی بچت کے ذریعے، جس میں ایندھن کی کھپت، وقت اور لاجسٹک اخراجات میں کمی آتی ہے، یہ ماحولیاتی فوائد بھی فراہم کرتا ہے کیونکہ نقل و حمل سے متعلق اخراجات میں کمی کی وجہ سے کاربن کا اخراج کم ہوتا ہے۔
روٹ آپٹیمائزیشن کا جائزہ 30 ریاستوں کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے نتائج بہت زیادہ امید افزا ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر سال تقریباً 250 کروڑ روپے کی لاگت کی بچت ہوگی۔ (کیو کے ایم) مقدار کوئنٹل میں × فاصلہ کلومیٹر میں) جو اس پورے عمل کا مقصد ہے، کو 58 کروڑ کم کر دیا گیا ہے۔ اس مشق میں 4.37 لاکھ فئیر پرائس شاپس اور تقریباً 6700 گودام شامل ہیں جو پی ڈی ایس سپلائی چین میں شامل ہیں۔ ریاستوں کے درمیان پی ڈی ایس کی نقل و حمل کو آپٹیمائز کرنے کے لیے انٹرسٹیٹ روٹ آپٹیمائزیشن ٹول تیار کیا گیا ہے اور اسے ریلویز کے فریٹ آپریشنز انفارمیشن سسٹم (ایف او آئی ایس) پورٹل کے ساتھ ایک لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے۔ اس کوشش کی ایک اہم کامیابی یہ ہے کہ آپٹیمائزیشن ٹول کو پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جس میں اب ریاستوں کے تمام ایف پی ایسز اور گوداموں کی جیو لوکیشنز موجود ہیں۔
اسکین ((سبسڈی کلیم ایپلیکیشن برائے این ایف ایس اے) پورٹل ریاستوں کی جانب سے سبسڈی دعووں کی ایک ہی ونڈو کے ذریعے جمع کرانے، دعووں کی جانچ اور وزارت خوراک اور سرکاری نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے ذریعے منظوری کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے تیز تر تصفیہ کے عمل کو فروغ ملے گا۔ یہ پورٹل کھانے کی سبسڈی کے جاری کرنے اور تصفیہ کے تمام عملوں کی اینڈ ٹو اینڈ ورک فلو آٹومیشن کو یقینی بنائے گا، جو رول بیسڈ پروسیسنگ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔
***
ش ح ۔ م ع ۔ م ت
05.12.2024
U - 3537
(Release ID: 2081319)
Visitor Counter : 29