وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر شمالی بحیرہ عرب میں 12 پریشان کن سمندری مسافروں کو بچایا

Posted On: 05 DEC 2024 4:51PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)نے 04 دسمبر 2024 کی صبح شمالی بحیرہ عرب میں ڈوب رہے ہندوستانی جہاز ایم ایس وی ال پیران پیر کے عملے کے 12 اراکین کو بچایا۔ اس انسانی تلاش اور بچاؤ آپریشن مشن کو ہندوستانی کوسٹ گارڈ اورپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے)نے دونوں ممالک کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹرز(ایم آر سی سی ایس)کے ساتھ مسلسل رابطے کو برقرار رکھے ہوئےقریبی تعاون سے انجام دیا ۔

مکینائزڈ بحری جہاز ال پیران پیر پوربندر سے روانہ ہوا تھا اور ایران کے بندر عباس جا رہا تھا۔ یہ مبینہ طور پر 04 دسمبر کی صبح کے اوقات میں تلاطم خیز سمندر اور سیلاب کی وجہ سے ڈوب گیا۔ پریشانی کی کال آئی سی جی کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) ممبئی کو موصول ہوئی، جس نے گاندھی نگر میں آئی سی جی کے علاقائی ہیڈ کوارٹر (نارتھ ویسٹ) کو فوری طور پر الرٹ کیا۔ آئی سی جی جہاز سارتھک کو فوری طور پر جائے واقع کی جانب موڑ دیا گیا۔ علاقے میں میرینرز کو الرٹ کرنے کے لیے ایم آر سی سی پاکستان سے بھی رابطہ کیا گیا اور ان کی مدد فوری طور پر فراہم کی گئی۔

آئی سی جی ایس سارتھک کو فارورڈ ایریا گشت کے لیے تعینات کیا گیا، جو ممکنہ مقام کے لیے اپنی پوری رفتار سے آگے بڑھا اور ایک جامع تلاش مہم  انجام دی۔ عملے کے 12 ارکان، نے اپنا جہاز چھوڑ دیا تھا اور ایک چھوٹی ڈنگی میں پناہ لی تھی، انہیں نشان زد کیا گیا اوردوارکا سے تقریباً 270 کلومیٹر مغرب میں پاکستان کے سرچ اینڈ ریسکیو ریجن میں انہیں بچایا گیا۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی اس کارروائی میں پاکستان کے ایم ایس اے طیارے اور تجارتی جہاز ایم وی  کوسکو گلوری نے مدد کی۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے بروقت اورتال میل والےرد عمل سے سمندر میں زندگیوں کے تحفظ کے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ جرأت مندانہ ریسکیو آپریشن خطے میں سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئی سی جی کی صلاحیتوں اور تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔

بچائے گئے عملے کے اراکین کا جہاز پرموجودآئی سی جی ایس سارتھک کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا اور انہیں بہتر طبی حالت میں پایاگیا۔ انہیں واپس پوربندر ہاربر، گجرات  بھیجا جا رہا ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اپنے نعرے‘‘वयं रक्षामः’’یا‘‘ہم حفاظت کرتے ہیں۔’’ پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر سمندر میں جانوں کی حفاظت کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ض ر۔ن ع(

U.No 3516

 


(Release ID: 2081236) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil