وزارات ثقافت
ثقافتی نقشہ سازی اور روڈ میپ پر قومی مشن
Posted On:
05 DEC 2024 4:29PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کے مالا مال ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے، ثقافت کی وزارت نے ثقافتی نقشہ سازی پر قومی مشن (این ایم سی ایم) قائم کیا ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے ذریعہ نافذ کئے گئے مشن کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور دیہی اقتصادیات کو زندہ کرنے کی اس کی صلاحیت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، این ایم سی ایم نے جون 2023 (https://mgmd.gov.in/) میں میرا گاؤں میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پورٹل کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے 6.5لاکھ گاؤں کے ثقافتی ورثے کو دستاویز ی شکل دینا ہے۔ فی الحال، 4.5 لاکھ گاؤں اپنے متعلقہ ثقافتی محکموں کے ساتھ پورٹل پر ہیں۔
ایم جی ایم ڈی پورٹل ثقافتی عناصر کی ایک وسیع سلسلے کا احاطہ کرتا ہے، جس میں زبانی روایات، عقائد، رسم و رواج، تاریخی اہمیت، فن کی شکلیں، روایتی کھانے، ممتاز فنکار، میلے اور تہوار، روایتی لباس، زیورات اور مقامی نشانات شامل ہیں۔
این ایم سی ایم ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ثقافتی اثاثوں کو دستاویزی شکل دئے جانے اور فروغ کے ذریعے، مشن کا مقصد ثقافتی شناخت کو مضبوط کرنا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ایم جی ایم ڈی پورٹل پر دستیاب ہیں۔ این ایم سی ایم کے پاس پورٹل پر مختلف ثقافتی ڈومینز، فنکاروں اور روایتی فن پاروں کی شناخت اور اعداد و شماری اکٹھا کرنے کے لیے ایک طے کیا گیافارمیٹ ہے۔
******
) ش ح – ش ر -س ع س )
U.No. 3507
(Release ID: 2081232)
Visitor Counter : 21