وزارت خزانہ
حکومت ہند اوراے ڈی بی نے میگھالیہ میں آب و ہوا کے موافق پانی ذخیرہ کرنے کے پروجیکٹ کے لیے 50ملین امریکی ڈالر قرض پر دستخط کیے
یہ پروجیکٹ میگھالیہ کے 12 اضلاع میں532 چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر میں مدد کرے گا اور کسانوں کے لیے قابل اعتماد آبپاشی کے علاقے فراہم کرنے کے لیے 3,000 ہیکٹرز کمانڈ رقبہ تیار کرے گا
یہ پروجیکٹ موسمیاتی اعداد وشمار جمع کرنے اور نگرانی کے لیے 50 موسمیاتی اسٹیشن بھی قائم کرے گا اور گارو، جینتیا اور خاصی علاقوں میں مائیکرو اِریگیشن سسٹم بھی قائم کرے گا
Posted On:
05 DEC 2024 4:51PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے آج50 ملین امریکی ڈالر کے قرض پر دستخط کیے، جس کا مقصد میگھالیہ میں آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پانی تک رسائی کو بہتر بنانے اور کمیونٹی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی تعمیر کے ذریعے پانی کی یقینی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔
میگھالیہ میں موسم موافق کمیونٹی پر مبنی واٹر ہارویسٹنگ پروجیکٹ کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں حکومت ہند کے لیے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اوراے ڈی بی کے انڈیا رہائشی مشن کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ میو اوکا شامل تھیں۔
قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد محترمہ مکھرجی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ میگھالیہ اسٹیٹ واٹر پالیسی(ایم ایس ڈبلیو پی2019)سے مطابقت رکھتا ہے، جو شراکتی نقطہ نظر کے ذریعے ریاست کے آبی وسائل کی پائیدار ترقی، انتظام اور استعمال کو ممکن بنانے، خطرات کو کم کرنے اور مربوط آبی وسائل کے بندوبست کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتاہے۔
محترمہ اوکا نے کہا کہ‘‘فنانسنگ کے علاوہ اے ڈی بی کی ویلیو ایڈیشن میں ایم ایس ڈبلیو پی کو نافذ کرنے میں ریاست کی مدد کرنا اور آب و ہوا کے تحفظ کے منصوبوں میں ماحولیاتی موافقت کے اقدامات کو ضم کرنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا شامل ہوگا۔ اس میں زراعت، ماہی پروری، باغبانی، پانی کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کے لیے دیگر پیداواری ذریعہ معاش کو مدد کرنے کے لیے واٹر ہارویسٹنگ سسٹم (ڈبلیو ایچ ایس)کو ڈیزائن کرنا شامل ہے۔’’
اس پروجیکٹ سے ریاست گیر ڈبلیو ایچ ایس ماسٹر پلان تیار کرنے میں مدد ملے گی، جس میں مائیکرو کیچمنٹ علاقوں اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ یہ گاؤں کی سطح پر پانی کے تحفظ کے منصوبوں کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا، جس کی دیکھ ریکھ گاؤں کی دیہی روزگار کونسلوں، واٹرشیڈ مینجمنٹ کمیٹیوں اور پانی کے استعمال کی انجمنوں کے ذریعے کی جائے گی۔
یہ پروجیکٹ12 اضلاع میں پانی ذخیرہ کرنے کی 532 چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر میں معاونت کرے گا۔ یہ سہولتیں مانسون کے موسم میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے نمٹنے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے موسمیاتی لچکدار ڈیزائن کو شامل کریں گی۔ ذخیرہ شدہ پانی خشک موسم میں پانی کی یقینی دستیابی کو ممکن بنائے گا۔ یہ منصوبہ 3,000 ہیکٹر کمانڈ رقبہ تیار کرے گا تاکہ کسانوں کو قابل اعتماد آبپاشی کے علاقے دستیاب کیے جاسکیں۔ یہ موسمیاتی اعدادو شمارجمع کرنے اور نگرانی کے لیے 50 موسمیاتی اسٹیشن قائم کرے گا اور گارو، جینتیا اور خاصی علاقوں میں مائیکرو اریگیشن سسٹم تشکیل دے گا۔ یہ پروجیکٹ تین ڈبلیو ایچ ایس میں قابل تجدید توانائی مائیکرو ہائیڈرو پاور کا پائلٹ ٹیسٹ بھی کرے گا۔
اے ڈی بی، میگھالیہ اسٹیٹ واٹرشیڈ اور ویسٹ لینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی،مٹی اور پانی کے تحفظ کے محکمے کے پانی کے بندوبست، آپریشن اور انتظامی صلاحیت کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ کاشتکاروں، خاص طور پر خواتین کوسینچائی سے بھرپور زراعت جیسے باغبانی اور ماہی پروری کی تکنیکوں سے روزگار حاصل کرنے کی تربیت دے گا۔
اے ڈی بی انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوشحال، جامع، لچکدار، اور پائیدار ایشیا اور بحرالکاہل کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ 1966 میں قائم کیے گئے اے ڈی بی کے69 اراکین ہیں، جن میں49 کا تعلق خطے سے ہے۔
*****
(ش ح ۔ض ر۔ن ع(
U.No 3515
(Release ID: 2081230)
Visitor Counter : 44