ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: موسم کی پیش گوئی کی درستگی کو بہتر بنانا

Posted On: 05 DEC 2024 3:27PM by PIB Delhi

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے حالیہ پانچ سالوں میں تمام شدید موسمی واقعات جیسے کہ شدید بارش، دھند، گرمی/سردی کی لہریں، اور آندھیوں کی پیشگوئی کی درستگی میں 40 سے 50 فیصد بہتری لائی ہے۔

وزارت موسمیاتی مشاہدات، مواصلات، ماڈلنگ ٹولز، اور پیش گوئی کے نظام کو مسلسل بہتر اور اپ گریڈ کرتی رہتی ہے۔آئی ایم ڈی شدید موسمی واقعات کی پیشگوئی کے لیے جدید ترین اوزار اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔ اس میں اعلیٰ اسپیشل اور ٹیمپورل ریزولوشن کے ساتھ پیچیدہ ڈائنامیکل نیومیرکل موسمی پیشگوئی ماڈلز، ملٹی ماڈل اینسمبل طریقے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مشین لرننگ(ایم ایل / اے آئی ) اور ڈیٹا سائنس کی طریقہ کار شامل ہیں، جنہیں زمین پر اور اوپر کی فضائی مشاہدات اور جدید ریموٹ سینسنگ نیٹ ورک کے ساتھ تقویت دی جاتی ہے تاکہ حقیقی وقت کی نگرانی اور پیشگوئیاں کی جا سکیں۔ آئی ایم ڈی مؤثر، مفید اور بروقت ایڈوانس وارننگ خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ذرائع استعمال کرتا ہے، جن میں کامن الرٹ پروٹوکول (سی اے پی )، موبائل ایپس، ویب سائٹس، اے پی آئیز اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز شامل ہیں۔آئی ایم ڈی مسلسل نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی؛ ارضیاتی سائنسز، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

ش ح۔  اس  ک۔ ن م

U No.3497


(Release ID: 2081120) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu