امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 25-2024 کے دوران، پنجاب میں کسانوں سے تقریباً 172 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی گئی جس میں سے 169 ایل ایم ٹی دھان حاصل کیا جاچکا ہے
Posted On:
04 DEC 2024 5:17PM by PIB Delhi
پنجاب میں، دھان بنیادی طور پر ریاستی حکومت کی ایجنسیاں خریدتی ہیں اور کسٹم ملڈ رائس (سی ایم آر) فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کو پہنچایا جاتا ہے۔ دھان کی خریدی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر حکومت ہند کی طرف سے مقرر کردہ یکساں ضابطوں کے مطابق کی جاتی ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے بہتر قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، کسی بھی قدرتی آفات کی صورت میں، متاثرہ اناج کے یکساں ضابطوں میں نرمی بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ بلارکاوٹ غذائی اجناس کی خریداری کے لیے اس کی کم فروخت اور اسےمسترد کئے جانے کو روکا جا سکے۔
کئی سطح پر معیار کو چیک کرنے کے سسٹم کے ساتھ ایف سی آئی کے ذریعے ملوں سے چاول کی خریداری کا مضبوط نظام موجود ہے۔ اگراناج مسترد ہونے کی حد سے باہر پایا جاتا ہے یا مقررہ ضابطوں پر پورا نہیں اترتا ہے تو متعلقہ مل مالکان کی طرف سے اسے فیئر ایوریج کوالٹی (ایف اے کیو) اسٹاک سے بدل دیا جائے گا۔
مزید برآں، کے ایم ایس 2024-25 کے دوران، پنجاب میں کسانوں سے تقریباً 172 ایل ایم ٹی دھان خریدا گیا ہے۔ اس میں سے 169 ایل ایم ٹی پہلے ہی پنجاب کی منڈیوں سے اٹھا کر ملوں میں ذخیرہ کیا جا چکا ہے تاکہ ملوں میں دھان کے ذخیرے میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ ایف سی آئی نے پہلے ہی حکومت ہند کے ضابطوں کے مطابق مل مالکان سے چاول کی خریداری شروع کر دی ہے۔ اور 94,000 ایم ٹی پہلے ہی ایف سی آئی کے ذریعہ حاصل کرلیا گیا ہے۔
اسٹاک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر تمام تر کوششیں کی جاتی ہیں۔ حکومت، معیار کے اپنے طے شدہ ضابطوں کے مطابق پنجاب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے دھان کی تمام مقدار خریدنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایم ایس پی نظام کا فائدہ تمام کسانوں کو آسانی سے حاصل ہو۔
دوسری ریاستوں سے پنجاب میں چاول کی اسمگلنگ کے حوالے سے کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ کوالٹی کی بنیاد پر چاول کو غیر مناسب طریقے سے مسترد کرنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
یہ معلومات صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ نموبین جینتی بھائی بمبھانیا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
************
ش ح۔ا ع خ۔ را
U-3442
(Release ID: 2080759)
Visitor Counter : 21