ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: مشن موسم کے تحت رڈار نیٹ ورک کو فروغ دینے کیلئے اقدامات
Posted On:
04 DEC 2024 3:36PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ نے ‘مشن موسم’ نامی مرکزی اسکیم کو منظوری دی ہے، جس کے لیے دو سالوں کے دوران 2000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ مشن موسم ایک کثیر الجہتی اور انقلابی پہل ہے جس کا مقصد بھارت کے موسم اور آب و ہوا سے متعلق سائنس، تحقیق اور خدمات میں زبردست بہتری لانا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور دیگر متعلقین کو موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید موسمی حالات سے بہتر طور پر نپٹنے کے قابل بنانا ہے۔
مشن کا مقصد مختلف مشاہداتی نیٹ ورکس کو بڑھا کر انتہائی درست اور بروقت موسم اور آب و ہوا کی معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس میں مانسون کی پیش گوئی، ہوا کے معیار، شدید موسمی حالات اور طوفانوں کے انتباہ، دھند، اولوں اور بارش جیسے عوامل کے انتظام کے لیے اقدامات، صلاحیت سازی اور آگاہی پیدا کرنا شامل ہوگا۔
مشن موسم کا ایک بڑا مقصد پورے ملک میں ڈوپلر ویدر رڈار (ڈی ڈبلیو آر) نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے، تاکہ رڈار کوریج مکمل ہو اور موسمی پیش گوئی کے نظام کی درستگی میں اضافہ ہو۔ اس کے تحت ملک بھر میں مزید 87 ڈوپلر ویدر رڈار، 15 ریڈیومیٹر اور 15 وِنڈ پروفائلر نصب کیے جائیں گے۔ ان آلات کی مدد سے نہ صرف زمین پر بلکہ فضائی ماحول میں بھی مشاہدات کیے جائیں گے تاکہ موسمی پیش گوئی کو بہتر بنایا جا سکے۔
فی الحال ملک میں مختلف مقامات پر 39 ڈوپلر ویدر رڈار نصب ہیں جو بارش اور طوفان کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان رڈارز کے مقامات کو اس انداز سےتقسیم کیا گیا ہے کہ پورے بھارت میں شدید موسمی حالات کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔
یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب کے طور پر فراہم کیں۔
**************
ش ح ۔ م م۔ ص ج
U. No.3425
(Release ID: 2080632)
Visitor Counter : 25