سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایس ایف 2024: بھارت کے لیے سائنس کی رہنمائی میں مستقبل کے عہد کا اظہار

Posted On: 04 DEC 2024 12:49PM by PIB Delhi

دسواں بھارت بین الاقوامی سائنسی میلہ(آئی آئی ایس ایف) جوآئی آئی ٹی گوہاٹی میں 30 نومبر 2024 سے شروع ہو کر 4 دسمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوا، اس میں 24 مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ اس چار روزہ میگا سائنسی میلے میں 7000 مندوبین اور 45000 افراد نے شرکت کی، جن میں بڑی تعداد میں طلباء بھی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EE03.jpg

چاند کی نقل نے اہمیت حاصل کی اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ یہ آئی آئی ٹی گوہاٹی میں نصب 10 میٹر بلندحقیقی سطح  کا چاند کا نمونہ تھا، جو بھارت کی خلا کے علوم میں ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سال کچھ نئے ایونٹس کا اضافہ کیا گیا۔ ساگرکا – دی ٹیل آف ارتھ سائنسز ایونٹ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے،کا مقصد لوگوں کو زمین کے مختلف علوم جیسے موسمیات، سمندری سائنس، ماحولیاتی سائنس وغیرہ کے بارے میں آگاہ کرنے اور تعلیم دینا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے  آئی آئی ایس ایف عوام میں ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانا چاہتا ہے۔

سائنس بیونڈ بارڈرز۔ ایونٹ کا مقصد بین الاقوامی تعاون، شراکت داری اور سائنسدانوں، محققین اور اداروں کے درمیان عالمی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UWH5.jpg

فیوژن فورم – ایٹمک اسمبلی ایونٹ میں بھارت میں جوہری توانائی کو مختلف شعبوں جیسے توانائی کی پیداوار، جوہری طب، زراعت، اضافی مینوفیکچرنگ وغیرہ میں نافذ کرنے کے موجودہ نظریات، مستقبل کے فوائد اور درپیش چیلنجز پر بات کی گئی۔

ایک اور دل چسپ ایونٹ ساگا آف سائنس کرانیکلز تھا جس میں ہندوستانی سائنس اور سائنسدانوں کی تاریخ اور حالیہ ترقیات کوایل ای ڈی لائٹ شو کے ذریعے پیش کیا گیا، جو آئی آئی ایس ایف 2024 کے ہر دن شام 7:30 بجے سے 9:30 بجے تک منعقد ہوا۔

ایسے ایونٹس جیسے سائنس اوڈیسی آف دی نارتھ ایسٹ نے شمال مشرق میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں رکاوٹوں کو اجاگر کیا اور شمال مشرق کی سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دی ٹیسٹ آف دی ہلز – نارتھ ایسٹ فوڈ اسٹریٹ نے شمال مشرق کے کھانے کی وراثت کو پیش کیا اور لوگوں کو ان کے روایتی کھانوں کا لطف لینے کا موقع دیا۔ یہ فوڈ اسٹریٹ پورے آئی آئی ایس ایف 2024 پروگرام کے دوران کھلی رہی۔

آئی آئی ایس ایف 2024 میں دو اہم ایونٹس نے سائنس کی مؤثر کمیونیکیشن اور سائنسی و ٹیکنالوجی میڈیا حکمت عملی پر بات کی: پہلا ایونٹ ویگیا نیکا اور دوسرا ایس اور ٹی میڈیا کونکلیو تھا۔ ویگیا نیکا ایونٹ نے عوام تک سائنس کو سادہ زبان میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایونٹس۔سی ایس آئی آر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(این آئی ایس سی پی آر)کی جانب سے منعقد کیے گئے تھے، اور ان کا مقصد سائنس کمیونیکیٹرز، سائنسدانوں، صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے درمیان فرق کو کم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038GXZ.jpg

آئی آئی ایس ایف2024 کا اختتام ایک تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر اورسی ایس آئی آر۔ این آئی آئی ایس ٹی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر سی. انندھاراما کرشنا نے تمام کنوینرز، کوآرڈینیٹنگ لیبز، وجنانا بھارتی، طلبہ رضاکاروں اور مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں،ڈی جی سی ایس آئی آر اورآئی آئی ایس ایف 2024 کی اسٹرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن، ڈاکٹر این. کالیسیلوی نے کہا کہ ہم نے اس آئی آئی ایس ایف 2024 میں شمال مشرقی سرگرمیوں پر مرکوز ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے، اور اعلان کیا کہ ایس اور ٹی ہییکاتھان کے فاتحین کوسی ایس آئی آر سے معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکومت آسام میں سائنس، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر جناب کیشب مہنتانے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اورملک کی ترقی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب مہنتا نے کہاکہ ہم سائنس کمیونیکیشن کے لیے ایک نیٹ ورک قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس میں 219 ترقیاتی اضلاع میں سائنس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ گوہاٹی میں جلد ہی ایک سائنس سٹی قائم کی جائے گی۔آئی آئی ایس ایف نے ہمیں شمال مشرقی علاقے میں سائنسی ترقیات کو پیش کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

آئی آئی ٹی گوہاٹی میں آئی آئی ایس ایف2024 کے اختتام پر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر دیویندر جالیہل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس آئی آئی ایس ایف نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی قابلیت کو متحد اور بااختیار بنانے کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے۔آئی آئی ایس ایف کی وراثت ان ٹھوس نتائج پر منحصر ہوگی جو کمیونٹی کے لیے حل فراہم کریں، اور جدت کی ثقافت کو فروغ دیں گے۔

****

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:3412


(Release ID: 2080553)
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil