امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بھارتی حکومت کا صارفین کے امور کا محکمہ منصفانہ تجارت ، صارفین کے تحفظ اور تمام فریق کے لیے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کو یقینی بنانے کے لیے قومی قانونی میٹرولوجی پورٹل (ای میپ ) تیار کر رہا ہے
کاروبار اور صنعتی ادارے آن لائن درخواست دے کر قانونی میٹرولوجی کی منظوری، لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں
Posted On:
04 DEC 2024 10:07AM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کا صارفین کے امور کا محکمہ ریاستی قانونی میٹرولوجی کے محکموں اور ان کے پورٹلوں کو ایک متحدہ قومی نظام میں ضم کرنے کے لیے قومی قانونی میٹرولوجی پورٹل (ای میپ) تیار کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لائسنس جاری کرنے، تصدیق کرنے اور نفاذ اور تعمیل کا انتظام وانصرام کرنے کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔ ایک مرکزی ڈیٹا بیس تیار کرکے ، ای میپ ،اسٹیک ہولڈرز کو متعدد ریاستی پورٹلز پر رجسٹر کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے، کاروبار کرنے میں آسانی اور تجارتی طریقوں میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے۔
فی الحال، ریاستی حکومتیں پیک شدہ اشیاء کی رجسٹریشن، لائسنس جاری کرنے اور ناپ تول کے آلے کی تصدیق کرنے اور مہر لگانے کے لیے اپنے پورٹل کا استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم، نافذ کرنے والی سرگرمیاں اور جرائم سے نمٹنے سے متعلق اقدامات وغیرہ آن لائن نہیں ہیں۔ لہذا،صارفین کے امور کا محکمہ تمام ریاستی پورٹلز کو قومی قانونی میٹرولوجی پورٹل ای میپ کے طور پر یکجا کر رہا ہے جس میں قانونی میٹرولوجی کے تمام فنکشن بشمول نفاذ اور ایک متحد ڈیٹا بیس حاصل کرنے میں مدد شامل ہوگی۔
پورٹل کی ترقی کو ایک حتمی شکل دینے کے کی صدارت میں سلسلے وار کئی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ 30 اگست 2024 کو، ابتدائی فریم ورک پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کنٹرولرز آف لیگل میٹرولوجی اور ان کے نمائندوں کی این آئی سی کے ساتھ ایک ہائبرڈ طریقے سے میٹنگ منعقد ہوئی ۔ صارفین کے امور کے سکریٹری کی صدارت میں ایک اور ہائبرڈ میٹنگ 28 نومبر 2024 کو منعقد ہوئی جس میں صنعتوں اور صنعتی ایسوسی ایشنز: ایشو چیم ، پی ایچ ڈی ، سی آئی آئی ، ایف آئی سی سی آئی وغیرہ جیسے اہم اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔ ریاستی قانونی میٹرولوجی کے محکموں کے نمائندوں اوراین آئی سی ٹیم نے بات چیت سمیت پورٹل کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی تاکہ تاجروں، مینوفیکچررز، پیکرز، پیک شدہ اشیاء کے درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز، ڈیلروں اور وزن اور پیمائش کے آلات کے مرمت کرنے والوں کو بہتر خدمت فراہم کی جا سکے۔ . ان مباحثوں کے دوران موصول ہونے والی تجاویز کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور پورٹل کو موثر اور صارفین کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
ای میپ اہم طریقہ کار کو آسان بناتا ہے جس میں لائسنس جاری کرنا، تجدید کرنا، ترمیم کرنا، نیز وزن اور پیمائش کے آلے کی تصدیق کرنا اور مہر لگانے کا عمل ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، اور داخل کی گئی اپیل وغیرہ کو منظم بنانا شامل ہے ۔ای میپ تاجروں اور صنعتوں کے لیے تعمیل کے بوجھ کو کم کرتا ہے، کاغذی کارروائی کو کم کرتا ہے اور بروقت قانونی میٹرولوجی ایکٹ کی دفعات 2009 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعدپر عمل کرنا ایک شفاف اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرتے ہیں۔ پورٹل سے کارکردگی اور جوابدہی کو فروغ دے کر مینوفیکچرنگ کی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دینے کی بھی توقع ہے۔
صارفین کے لیے، ای میپ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تجارتی آلے کے درست اور صحیح ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے مارکیٹ کے لین دین میں اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ایک شفاف قانونی میٹرولوجی نظام فراہم کرتا ہے، جس سے سرٹیفکیٹس کے حصول میں بآسانی رسائی اور حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری کو فروغ ملتا ہے۔ حکومتوں کے لیے، پورٹل کے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے طریقے کو دستیاب کراتا ہے ۔ نفاذ کی سرگرمیوں کو ہموار کرتا ہے، اور ایک مضبوط اور موثر ریگولیٹری فریم ورک کو یقینی بناتے ہوئے پالیسی کی تشکیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
********
(ش ح۔ م م ع ۔ت ا)
UNO-3399
(Release ID: 2080489)
Visitor Counter : 16