اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملکی  اسٹیل مینوفیکچررز

Posted On: 03 DEC 2024 5:09PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی  کمار سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے  کہ 2019-2018  سے اپریل-اکتوبر 2025-2024  تک مختلف ممالک سے درآمد شدہ تیار سٹیل کی مقدار کو ضمیمہ-1 میں رکھا گیا ہے۔

اسٹیل ایک غیر منضبط شعبہ  ہے۔ حکومت ملک کی تمام ریاستوں میں اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔

حکومت نے 300 ایم ٹی خام اسٹیل کی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے اور ملک میں اسٹیل کی گھریلو پیداوار بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

  1. سرکاری خریداری کے لیے ’میڈ ان انڈیا‘ اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نفاذ۔
  2. ملک کے اندر ‘اسپیشلٹی اسٹیل’ کی تیاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک  ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے  پی ایل آئی اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری  خصوصی اسٹیل کے لیے تقریباً 25 ملین ٹن(ایم ٹی) کی اضافی صلاحیت کے ساتھ 29,500 کروڑ روپے ہے ۔
  • III. مرکزی بجٹ 2025-2024 میں،فیرو -نکل اور مولیبڈینم کچی دھاتوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کو 2.5 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے جو ا سٹیل کی صنعت کے لیے خام مال ہیں۔ سی آر جی او اسٹیل کی تیاری کے لیے فیرس اسکریپ اور مخصوص خام مال پر بی سی ڈی کی چھوٹ 31.03.2026 تک جاری رکھی گئی ہے۔
  1. اسٹیل کی  درآمد سے متعلق نگراں نظام (د امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم)(ایس آئی ایم ایس) 2.0 کی اصلاح کرنا تاکہ ملکی اسٹیل صنعت  کو در پیش  تشویشات  کو دور کرنے کے لیے درآمدات کی زیادہ موثر نگرانی کی جا سکے۔
  2. مزید سازگار شرائط پر اسٹیل بنانے کے لیے خام مال کی دستیابی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دیگر ممالک کے علاوہ وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ تال میل۔
  3. مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل ا سکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن ۔
  4. اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا تعارف اس طرح گھریلو مارکیٹ میں غیر معیاری / خراب اسٹیل کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ درآمدات پر پابندی لگاتا ہے تاکہ صنعت، صارفین اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ آرڈر کے مطابق، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ صرف متعلقہ بی آئی ایس معیارات کے مطابق معیاری سٹیل ہی آخری صارفین کے لیے دستیاب ہوں۔ آج تک، 151  بھارتی  معیارات کو کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت نوٹیفائی  کیا گیا ہے جس میں کاربن اسٹیل، مرکب ا سٹیل اور سٹینلیس ا سٹیل شامل ہیں۔

ضمیمہ -1

تیار سٹیل کی درآمد

 (000 ’ ٹن)

ملک

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

اپریل- اکتوبر 2024-25*

ارجنٹینا

26

7

1

0

0

0

آسٹریلیا

4

2

1

0

1

1

آسٹریا

13

71

9

10

52

4

بحرین

10

14

5

1

3

5

بنگلہ دیش

0

0

0

6

3

1

بیلجیم

74

56

28

33

17

10

برازیل

23

5

6

3

1

1

کینیڈا

20

17

10

11

6

2

چین

1207

843

833

1407

2687

1742

چیک جمہوریہ

2

0

1

2

4

2

ڈنمارک

3

2

2

1

1

1

فن لینڈ

9

5

5

7

6

3

فرانس

56

121

58

77

15

57

جرمنی

135

146

151

112

80

66

انڈونیشیا

464

79

241

148

94

56

ایران

0

0

0

0

0

0

اٹلی

81

33

34

31

23

24

جاپان

1018

560

664

841

1274

1268

قزاخستان

3

11

1

6

0

0

کوریا

2687

1947

2009

2228

2670

1527

کویت

8

3

3

3

9

4

ملائیشیا

51

42

8

20

6

3

نیپال

6

6

9

59

120

70

نیدرلینڈز

11

20

13

4

3

1

نیوزی لینڈ

1

1

0

1

1

1

عمان

4

12

5

7

11

10

پولینڈ

8

5

7

6

3

2

پرتگال

2

1

2

2

0

1

رومانیہ

3

1

1

2

17

1

روس

71

63

55

313

53

76

سعودی عرب

8

36

14

9

39

4

سنگاپور

139

43

8

6

4

5

سلووینیا

11

7

6

4

1

3

جنوبی افریقہ

22

15

8

5

7

9

اسپین

32

20

27

21

5

3

سویڈن

23

27

39

48

20

20

سوئٹزرلینڈ

1

1

1

1

1

1

تائیوان

165

186

194

163

185

89

تھائی لینڈ

52

50

25

53

58

60

ترکی

5

8

2

3

3

1

انگلینڈ

17

11

6

5

4

3

متحدہ عرب امارات

21

21

24

12

52

17

یوکرین

84

31

22

7

1

2

امریکہ

65

54

29

17

20

12

ویتنام

86

133

75

320

737

598

دیگر

39

39

26

6

24

5

مجموعی

6768

4752

4669

6022

8320

5768

ماخذ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی (جے پی سی)؛ * عارضی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب ۔رض

U-3396


(Release ID: 2080471) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil