اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این جی اوز کے ساتھ این سی ایم میں میٹنگ کا انعقاد  

Posted On: 03 DEC 2024 9:42PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی قومی کمیشن (این سی ایم) میں آج 03-12-2024  کو این جی اوز  کے ساتھ  ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

اقلیتی امور کی قومی کمیشن (این سی ایم)  کے چیئرپرسن جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے اس میٹنگ کی صدارت کی،  اس میٹنگ میں کام کاج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 50 سے زائد این جی اوز کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس میٹنگ میں این سی ایم کے ممبران اور عہدیداران بھی موجود تھے۔

 اقلیتی امور کی قومی کمیشن (این سی ایم)  کے چیئرپرسن جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے  وزیر اعظم کا نعرہ  سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے بینر تلے اقلیتوں کے درمیان عدم تحفظ، عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو دور کرنے کے لیے کمیشن کے کام پر زور دیا۔ انہوں نے این جی اوز کی جانب سے کئے جانے والے قابل تحسین کام  کی ستائش کی اور ان کے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایم او ایم اے کے نمائندوں نے   پی ایم جے وی کے اسکیموں کے بارے میں بات چیت کی  اور حکومت کی جانب سے نشان زد گروپوں کے لیے اسکیم سے متعلق کیمپوں میں شرکت کا یقین دلایا۔ ممبر، محترمہ رنچین لہمو نے این جی اوز پر زور دیا کہ وہ حکومت کی اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ریاستوں کے  بھی ضلع اقلیتی فلاح و بہبود کے افسران سے رابطہ کرنے کے لیے آن لائن سہولیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

********

 (ش ح۔  م م ع۔ت ا)

UNO-3397


(Release ID: 2080463) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi