وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

’نئے جی ایس  2027‘، (ii) ’ 6.92 فیصد جی ایس   2039 ‘ اور (iii) ’7.09 فیصد جی ایس 2054 ‘ کی نیلامی (اجراء /دوبارہ اجراء)

Posted On: 03 DEC 2024 6:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار پر مبنی نیلامی کے ذریعے (i) ’’نیو گورنمنٹ سکیورٹی 2027‘‘ کی مشتہر رقم  7,000 کروڑ روپے کے لیے، (ii) ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے   ’’6.92 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2039‘‘ کی مشتہر رقم 13,000 کروڑ روپے (برائے نام) کے لیے اور (iii) ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10,000 کروڑ روپے کی مشتہر رقم کے لیے ’’7.09 فیصد  گورنمنٹ سکیورٹی 2054‘‘ کی نیلامی برائے فروخت (اجراء /دوبارہ اجراء) کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت ہند  کے پاس مذکورہ بالا ہر سکیورٹی کے بالمقابل  2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا متبادل ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ  06 دسمبر 2024 (بروز جمعہ) کو کی جائیں گی۔

سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق، سکیورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا 5 فیصد تک حصہ، اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی، دونوں بولیاں  06 دسمبر 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سالیوشن (ای-کبُیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔  غیر مسابقتی بولیاں 12:30 بجے دوپہر سے 1:00 بجے دوپہر کے درمیان اور مسابقتی بولیاں دوپہر 12:30 بجے سے 1:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 06 دسمبر 2024 ( بروز جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 09 دسمبر 2024 (بروز پیر) کو کرنا ہوگی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ’سنٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا‘ کے رہنما خطوط کے مطابق ’’سرکلر نمبر آر بی آئی/ 2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے،  کے ذریعے جاری کردہ، ٹریڈنگ کے لیے سکیورٹیز کے لیے اہل ہوں گی، سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق اہل ہوں گے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 3368


(Release ID: 2080424) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi