بھاری صنعتوں کی وزارت
دو پہیہ گاڑیوں کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کو مراعات
Posted On:
03 DEC 2024 5:18PM by PIB Delhi
سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، کیلنڈر سال (سی وائی 2023) میں چین میں دو پہیوں کے 16.6 ملین یونٹ فروخت ہوئے جبکہ کیلنڈر سال (سی وائی 2023) میں بھارت میں رجسٹرڈ ہونے والے کل دو پہیوں کی تعداد 17.10 ملین تھی (واہن ڈیٹا بیس برائے کیلنڈر سال 2023 کے مطابق)
ہندوستان میں انٹری لیول دو پہیہ گاڑیاں بنانے والے پہلے ہی ملک کے دیہی علاقوں تک اپنی رسائی رکھتے ہیں۔ حکومت نے 25,938 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ آٹوموبائل اور آٹو پرزوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو 15 ستمبر 2021 کو منظور کیا تاکہ ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) پروڈکٹس کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے اور آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔ اے اے ٹی دو پہیے والے بھی اسکیم کے تحت 13 فیصد سے لے کر 18 فیصد تک مقررہ سیلز ویلیو پر مراعات کے اہل ہیں۔ 26.11.2024 تک، پانچ دو پہیوں والے اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم) کو اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ اسکیم کی تفصیلات
https://heavyindustries.gov.in/pli-scheme-automobile-and-auto-component-industry پر دستیاب ہیں۔
یہ جانکاری بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
******
ش ح ۔ م ع ۔ م ت
U - 3392
(Release ID: 2080423)
Visitor Counter : 17