امور داخلہ کی وزارت
فعال مواضعات پروگرام
Posted On:
03 DEC 2024 5:32PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے 19 اضلاع میں شمالی سرحد سے متصل 46 بلاکس کے منتخب مواضعات کی جامع ترقی کے لیے 15 فروری 2023 کو فعال مواضعات پروگرام (وی وی پی) کو مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم کے طور پر منظور کیا ہے۔
اس پروگرام میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری اور کوآپریٹو سوسائیٹیوں بشمول زراعت/باغبانی، دواؤں کے پودوں/جڑی بوٹیوں کی کاشت وغیرہ کے فروغ کے ذریعے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لیے منتخب مواضعات میں مداخلت کے مرکوز علاقوں کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ ان کوششوں میں غیر مربوط مواضعات کے لیے سڑک کنکٹیویٹی کی فراہمی، گاؤں کے بنیادی ڈھانچے، قابل احیاء توانائی سمیت توانائی سہولت، ٹیلی ویژن اور ٹیلی مواصلات کنکٹیویٹی کی سہولت بھی شامل ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد عوام کے لیے وافر مقدار میں مراعات فراہم کرانا ہے تاکہ وہ ان منتخبہ مواضعات میں رہتے رہیں۔
پروگرام کے تحت آنے والے دیہاتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
مواضعات کی تعداد
|
اروناچل پردیش
|
455
|
سکم
|
46
|
اتراکھنڈ
|
51
|
ہماچل پردیش
|
75
|
لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)
|
35
|
پروگرام کے تحت 6800 سے زائد سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں جن میں آگاہی مہم، سروس ڈیلیوری کیمپ، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کی سرگرمیاں، صحت اور ویٹرنری کیمپس، میلے اور تہوار اور سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ وغیرہ شامل ہیں۔
پروگرام کے لیے منظور شدہ کل مالیاتی اخراجات 4800 کروڑ روپے ہیں۔
یہ اطلاع امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3384
(Release ID: 2080387)
Visitor Counter : 18