امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہشت گردانہ حملوںمیں شہید ہوئے بھارتی فوجی

Posted On: 03 DEC 2024 5:33PM by PIB Delhi

گزشتہ تین سالوں میں بھارت – پاک سرحد پر ہونے والے دہشت گردانہ  حملوں میں بھارتی فوجیوں کی شہادت کی تفصیلات منسلک ہیں۔

حکومت نے پاک بھارت سرحد سمیت دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی ہے اور حکومت کا نقطہ نظر دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔ حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں جن کے تحت سرحد پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا گیا ہے:

(i) دہشت گردی سے متعلق تمام معاملات پر مرکز اور ریاستی سطح پر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی اور موثر تال میل۔

(ii) ملٹی ایجنسی سینٹر (ایم اے سی ) کو مضبوط بنانا اور اسے چوبیسوں گھنٹے ساتوں دن کام کرنے کے لیے منظم کرنا تاکہ دہشت گردی سے متعلق تمام معاملات پر دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستوں کے ساتھ انٹیلی جنس کے حقیقی وقت میں تعاون اور اشتراک ہو، اور ریاست کے درمیان معلومات کے بغیر کسی رکاوٹ کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

(iii) دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے خصوصی دستوں کی تشکیل۔ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے میں ریاستوں کی مدد کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورس اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

(iv) قومی تحقیقاتی  ایجنسی (این آئی اے) کا قیام دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے کیا گیا ہے۔

(v) مرکزی ایجنسیوں نے ریاستی افواج کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردی کے معاملات کی تحقیقات کے حوالے سے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے ہیں۔

(vi) سرحدوں پر چوبیس گھنٹے تسلط کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے بارڈر گارڈنگ فورسز کا ایک کثیر الجہتی طریقہ کار ہے، باقاعدہ گشت، سرنگ مخالف مشقیں، ناکے لگانا اور بین الاقوامی سطح پر نگرانی کی چوکیاں قائم کرنا۔

(vii) بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سرحدی باڑ کی شکل میں فزیکل انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے اور ان کی دیکھ بھال کی گئی ہے اور اندھیرے کے اوقات میں علاقے کو روشن کرنے کے لیے بارڈر فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں۔

(viii) کمزور سرحدی چوکیوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اضافی افرادی قوت، نگرانی کے خصوصی آلات اور دیگر فورس ملٹی پلائرز کی تعیناتی کے ذریعے انہیں مضبوط بنایا جاتا ہے۔

(ix) حساس سرحدی علاقوں میں جامع مربوط بارڈر مینجمنٹ سسٹم (سی آئی بی ایم ایس ) کی شکل میں ایک تکنیکی حل نافذ کیا گیا ہے۔

(x) بارڈر گارڈنگ فورسز کو سخت چوکسی اور نگرانی برقرار رکھنے اور دراندازی کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ایڈوائزری۔

 

ضمیمہ

 

بھارتی فوجیوں کی شہادت:

 

نمبر شمار

سال

تعداد

1.

2021

04 (ایل او سی پر)

2.

2022

01(ایل او سی پر)

3.

2023

00

 (ماخذ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر)

یہ اطلاع امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3383


(Release ID: 2080374) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil