کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ 2024-25 میں اعلان کیے گئے وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) کا مقصد پانچ سالوں میں سرکردہ 500 کمپنیوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے


اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں میں ملازمت کی صلاحیت کو بڑھانا ہے

مالی سال 2024-25 میں 1.25 لاکھ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پی ایم آئی ایس کے تحت پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا

Posted On: 03 DEC 2024 7:14PM by PIB Delhi

بجٹ 2024-25 میں اعلان کی گئی وزیر اعظم کی انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس اسکیم) کا مقصد پانچ سالوں میں سرکردہ 500 کمپنیوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کی شروعات کے طور پر، اسکیم کا ایک پائلٹ پروجیکٹ جس کا ہدف 1.25 لاکھ انٹرنشپ مواقع فراہم کرنا ہے، مالی سال 2024-25 کے لیے 03.10.2024 کو شروع کیا گیا ہے۔

سرکردہ 500 کمپنیوں کی شناخت وزارت نے گزشتہ تین سالوں کے اوسط سی ایس آر اخراجات کی بنیاد پر کی ہے۔ ان کے علاوہ، کوئی بھی دوسری کمپنی/ بینک/ مالیاتی ادارہ جو اس اسکیم میں حصہ لینے کا خواہشمند ہے، کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کی منظوری سے ایسا کر سکتا ہے۔ مذکورہ بالا 500 کمپنیوں، شریک کمپنیوں کی فہرست https://pminternship.mca.gov.in پر دستیاب ہے۔

اس اسکیم کو https://pminternship.mca.gov.in پر قابل رسائی آن لائن پورٹل کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے۔ آج تک، کمپنیوں کے ذریعہ 1.27 لاکھ انٹرنشپ مواقع پوسٹ کیے گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں تقریباً 6.21 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور کمپنیوں کے ذریعے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

پی ایم انٹرن شپ اسکیم انٹرن کو کاروبار یا تنظیموں کے حقیقی زندگی کے ماحول میں تربیت حاصل کرنے، تجربہ اور مہارت حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے جو تعلیمی طور پر سیکھنے اور صنعت کی ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے جس کے نتیجے میں اس کی ملازمت کی ترقی میں مدد کرتی ہے۔

کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

03-12-2024

U: 3379

 


(Release ID: 2080371) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi