بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایم یو ایف جی بینک، لمیٹڈ کے ذریعے شپ راکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی
Posted On:
03 DEC 2024 7:12PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ایم یو ایف جی بینک، لمیٹڈ کے ذریعے شپ راکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں ایم یو ایف جی بینک، لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعے شپ راکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ) کے کچھ شیئر ہولڈنگ کے حصول کا تصور کیا گیا ہے۔
ایکوائرر کو جاپان میں شامل کیا گیا ہے اور یہ متسوبیشی یو ایف جے فائیننشیل گروپ، اِنک (ایم یو ایف جی) کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو حتمی پیرنٹ کمپنی ہے۔ یہ ہندوستان میں بینکنگ خدمات میں مصروف ہے۔
ٹارگٹ ایک لاجسٹک پلیٹ فارم چلاتا ہے، جس کے تحت یہ اپنے پلیٹ فارم پر درج لاجسٹکس سروس فراہم کنندگان کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دوسرے کاروباروں کو لاجسٹک خدمات فراہم کرتا ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 3376
(Release ID: 2080347)
Visitor Counter : 18