کامرس اور صنعت کی وزارتہ
”سپلائی چین ریزیلینس معاہدے“ کے تحت سپلائی چین کونسل تشکیل دی گئی، جس میں امریکہ صدر اور ہندوستان نائب صدر ہوگا
Posted On:
03 DEC 2024 6:19PM by PIB Delhi
ہندوستان نے نومبر 2023 میں انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک فار پراسپیرٹی (آئی پی ای ایف) کے تحت سپلائی چین ریزیلینس ایگریمنٹ (ستون-II) پر دستخط کیے ہیں، جو کہ خطے میں 14 رکنی کثیر فریقی گروپ ہے۔ یہ معاہدہ قومی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے لیے اہم سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ معاہدہ 24 فروری 2024 کو نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کے تحت، امریکہ بطور صدر اور ہندوستان بطور نائب صدر پر مشتمل ایک سپلائی چین کونسل (ایس سی سی) قائم کی گئی ہے۔
آئی پی ای ایف کے شراکت دار عالمی جی ڈی پی کے تقریباً 40 فیصد، اور عالمی اشیا اور خدمات کی تجارت کا 28 فیصد نمائندگی کرتے ہیں، جو اسے بین الاقوامی تجارتی حرکیات کے لیے اہم بناتے ہیں۔ یہ معاہدہ فریقین کی معیشتوں میں کاروباری اداروں کے درمیان اقتصادی، کاروباری اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں سپلائی چین کی لچک کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ معاہدے کا آرٹیکل 6.10 آئی پی ای ایف سپلائی چین کی لچک، کارکردگی، پیداواریت، پائیداری کی شمولیت وغیرہ کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
معاہدے کا آرٹیکل 10 آئی پی ای ایف کے شراکت داروں کے ذریعے قومی سلامتی، صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے، یا اہم یا وسیع پیمانے پر اقتصادی رکاوٹوں کی روک تھام کے لیے اہم شعبوں یا اہم اشیا کی شناخت فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان اہم شعبوں یا اہم اشیا کی شناخت کے لیے صنعت، اکیڈمی، ماہرین وغیرہ جیسے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ستمبر 2024 میں، واشنگٹن میں پہلی ایس سی سی میٹنگ کے نتیجے میں ایکشن پلان ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو سیمی کنڈکٹر، اہم معدنیات اور کیمیکل جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ میٹنگ میں، ہندوستان نے صحت کی دیکھ بھال/ فارما سیکٹر پر ایک مجوزہ ایکشن پلان ٹیم کی قیادت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ لاجسٹک اور سامان کی نقل و حرکت اور ڈیٹا اور تجزیات پر توجہ مرکوز کرنے والی دو ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ دو سالوں میں محکمہ تجارت نے امریکہ کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں: ایک سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں اور دوسرا اہم معدنیات کے شعبے میں، یہ دونوں ہندوستان کی سپلائی کو محفوظ بنانے کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
03-12-2024
U: 3369
(Release ID: 2080320)
Visitor Counter : 52