ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مدھیہ پردیش کے رتپانی ٹائیگر ریزرو کو ملک کے 57 ویں   ٹائیگر ریزرو کے طور پر شناخت ملی

Posted On: 03 DEC 2024 5:56PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ملک کے 57ویں ٹائیگر ریزرو کے طور پر رتاپانی ٹائیگر ریزرو، مدھیہ پردیش کے نوٹیفکیشن کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ’ پر ایک پوسٹ میں، وزیر نے کہا، ‘‘جانوروں کے تحفظ کا خیال  رکھیں! ہم اپنے شیروں کے تحفظ میں بڑی پیش رفت کرتے رہتے ہیں۔ ہندوستان نے اپنی تعداد میں 57 ویں ٹائیگر ریزرو کا اضافہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے  رتپانی ٹائیگر ریزرو کو فہرست میں حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔ فطرت سے محبت کرنے والوں اور عقیدت رکھنے والوں  کے ملک کے طور پر، ہندوستان شیروں  کے لیے بہترین رہائش گاہ پیش کرتا ہے۔ یہ کارنامہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ پر زور دینے کا نتیجہ ہے۔

 

رتاپانی ٹائیگر ریزرو کا بنیادی رقبہ 763.8 مربع کلومیٹر، بفر ایریا 507.6 مربع کلومیٹر اور کل رقبہ 1271.4 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ مدھیہ پردیش کا آٹھواں ٹائیگر ریزرو ہے۔

تحفظ کی یہ پہل رتپانی، بھوپال سیہور کے جنگلات میں جنگلی حیات کے انتظام کو مضبوط کرے گی۔ معیاری تحفظ، رہائش کا انتظام، ماحولیاتی سیاحت، کمیونٹی مصروفیت کی سرگرمیاں وغیرہ کو اپنایا جائے گا جس سے رتاپانی ٹائیگر کے منظر نامے میں جنگلی حیات کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔ اس سے مقامی کمیونٹیز کو ماحولیاتی سیاحت کے مطلوبہ فوائد حاصل ہوں گے اور اس سے خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔ن م۔

U- 3362


(Release ID: 2080287) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi