وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے سی نے دفاعی تیاریوں کو مستحکم کرنے کی خاطر21,772 کروڑ روپے  کی لاگت والی خریداری کی 5 تجاویز کو منظوری دی


ساحلی علاقوں میں نگرانی کے لیے واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک طیاروں ، فاسٹ انٹرسیپٹر طیاروں ، الیکٹرانک وارفیئر سویٹ (ای ڈبلیو ایس )، آئندہ سلسلے کے  ریڈار وارننگ ریسیور، جدید ترین ہلکے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو منظوری دی گئی

Posted On: 03 DEC 2024 5:03PM by PIB Delhi

   وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کی صدارت میں 3 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئی، دفاعی خریداری کمیٹی(ڈی اے سی ) نے  اپنی ضرورت سے مطابقت رکھتے ہوئے، 21,772 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 05 خریداری کی تجاویز کی منظوری  دے دی ہے۔

دفاعی خریداری کمیٹی (ڈی اے سی )  نے بھارتی بحریہ  کے لیے 31 نئے واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک طیاروں  (این ڈبلیو جے ایف اے سی )کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ یہ طیارے  کم شدت کی  بحری کاروائیوں، نگرانی، گشت، اور ساحل کے قریب تلاش اور بچاؤ کاروائیاں انجام دینے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ جہاز خاص طور پر ہمارے جزیرہ نما علاقوں میں اور ان کے ارد گرد  قزاقوں کے خلاف مشنوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے، ۔ 

ڈی اے سی نے 120 فاسٹ انٹرسپٹر طیاروں ( ایف آئی سی -1)  کی خریداری کی منظوری  بھی دی ہے۔ یہ طیارے متعدد اہم کاروائیاں ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں ہوائی جہاز بردار جہاز، ڈسٹرائرز، فریگیٹس، اور آبدوزیں   جیسے بہترین صلاحیت والے یونٹس شامل ہیں۔

دفاعی خریداری کمیٹی(ڈی اے سی )   نے سو-30 ایم کے آئی طیاروں کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سوئٹ (ای ڈبلیو ایس ) کی خریداری  کی منظوری  دی ہے، جس میں ایئر بورن سیلف پروٹیکشن جامر پڈز، آئیندہ سلسلے کے  ریڈار وارننگ ریسیور اور متعلقہ سامان شامل ہے۔ یہ نظام  اس وقت سو-30 ایم کے آئی کی کاروائیوں کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا اور اسے دشمن کے ریڈارز اور متعلقہ ہتھیاروں سے بچائے گا، جب یہ دشمن کے اہداف کے خلاف ایئر ڈیفنس سسٹمز سے محفوظ آپریشنز انجام دے رہا ہوگا۔

دفاعی خریداری کی کونسل نے ساحلی علاقوں میں نگرانی اور ساحلی سلامتی کو مضبوط کرنے کی خاطر بھارتی ساحلی کارڈ کے لئے 6 جدید ترین ہلکے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ اس نے ٹی 72  اور ٹی 90  ٹینکوں  ، بی ایم پی اور سکھوئی جنگی طیارے کے انجنوں کے رکھ رکھاؤ  اور مرمت کے کام کو بھی منظوری دی ہے جس سے  ان کی کاروائیوں کی صلاحیتوں کو مستحکم کیا جا سکے گا۔

..............

) ش ح –ا  ع خ- س ع س )

U.No. 3360


(Release ID: 2080286) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi