ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آبی جانوروں کی صحت کو فروغ دینے کے لیے دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں پانی کو صاف کرنے کےلئے ‘نینو ببل ٹیکنالوجی’ کا آغاز کیا
Posted On:
03 DEC 2024 5:57PM by PIB Delhi
جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آبی جانوروں کی صحت کو فروغ دینے کے لیے دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک کے پانی کو صاف کرنےکے لیے منگل کو 'نینو ببل ٹیکنالوجی' کا آغاز کیا۔


یہ ٹیکنالوجی کائی اور اسی طرح کی نشوونما کو ہٹا کر تالاب کے گندے پانی کو صاف کر سکتی ہے۔ اسے پہلی بار چڑیا گھر میں 15 دن کی آزمائش کے طور پر آزمایا جا رہا ہے۔ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے چڑیا گھر میں استعمال کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر مملکت جناب سنگھ نے وضاحت کی کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد پانی کو صاف رکھنا، آبی جانداروں کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ صاف پانی گندے تالاب کے پانی کی وجہ سے بدبو، کائی جمنے اور رنگت کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی پانی کے معیار کو بہتر بنائے گی اور جانوروں کو فائدہ دے گی۔


نیشنل زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر سنجیت کمار، وزارت کے سینئر افسران اور نینو ببل کمپنی کے آنند کپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔ن م۔
U- 3361
(Release ID: 2080259)
Visitor Counter : 51