صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم سے متعلق  اپ ڈیٹ


اسکیم کے تحت، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بغیر بلڈنگ والی 17,788 عمارتوں ذیلی مراکز کی تعمیر اور شہری علاقوں میں آیوشمان آروگیہ مندرکے طور پر 11,024 صحت اور تندرستی کے مراکز کے قیام کے لیےا مداد کا التزام

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت بلاک سطح پر 3382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس، ملک کے ہر ضلع میں 730 ڈسٹرکٹ انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیب اور 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں 602 کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاکس کے قیام کا بھی التزام کیا گیا ہے

Posted On: 03 DEC 2024 3:30PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے  ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ  بتایا کہ پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن(پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) مرکزی طور پرا سپانسر شدہ اسکیم(سی ایس ایس ) ہے جو مرکزی سیکٹر کے کچھ عناصر پر مشتمل ہے جس کی کل لاگت اسکیم کی مدت (2021-22 سے 2025-26) تک کے لئے 64,180 کروڑ روپے ہے۔

اس اسکیم میں صحت کی خدمات کی فراہمی اور صحت عامہ کے اقدامات کو مربوط اور مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات کے ایک نئے  سلسلے کا تصورپیش  کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت کئے جانے والے  اقدامات کا مقصد صحت کے نظاموں اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ تمام سطحوں پریعنی پرائمری ، سیکنڈری  اور ٹرٹیری  سطح پر مسلسل  نگہداشت فراہم کی جاسکے، نیز صحت کے نظام کو موجودہ اور مستقبل کے وبائی امراض اور آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے واسطے تیار کرنا ہے۔

اسکیم کے سی ایس ایس عناصر کے تحت، مندرجہ ذیل پانچ سرگرمیاں ہیں جن میں  اسکیم کی مدت (2021-2026) کے دوران ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو امداد کا التزام کیا گیا ہے:

آیوشمان بھارت کے طور پر 17,788 ذیلی مراکز کی تعمیر - صحت اور تندرستی کے مراکز، جو ابھی آیوشمان آروگیہ مندر(اے اے ایم) کے نام سے موسوم کئے جاتے ہیں۔

شہری علاقوں  میں جھگی بستی  اور جھگی  جیسے علاقوں میں 11,024صحت اور تندرستی کے مراکز کا قیام،جو  اب اے اے ایم ہے۔

بلاک کی سطح پر 3382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس(بی پی ایچ یو ایس) کا قیام۔

ملک میں 730 ڈسٹرکٹ انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیب (آئی پی ایچ ایل) کا قیام، جس کے تحت  ہر ضلع میں اس طرح کی ایک  لیب ہوگی۔

5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں 602 کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاکس(سی سی بی ایس) کا قیام۔

پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم کے سی ایس ایس اجزاء کو قومی صحت مشن کے موجودہ فریم ورک، اداروں اور میکانزم کی پیروی کرتے ہوئے نافذ کیا جاتا ہے۔ صحت عامہ اوراسپتال ریاستی موضوعات ہیں، اسکیم کا نفاذ ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ تاہم وزارت صحت اور خاندانی بہبود اس اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یوٹی) کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

اس اسکیم کو ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے اور اس اسکیم کے لئے آئی ای سی سمیت بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں وقتاً فوقتاً ریاستی محکمہ صحت کے ذریعہ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت صحت عامہ کے دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

*****

ش ح۔  م  ش ع۔ ج

Uno-3345


(Release ID: 2080257) Visitor Counter : 18


Read this release in: Tamil , English , Hindi