وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

کسان کریڈٹ کارڈز (کے سی سی)

Posted On: 03 DEC 2024 3:38PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 30 ستمبر2024 تک بقایا رقم کے ساتھ  مویشی پروری اور ماہی پروری کے لیے فعال کے سی سی کی تعداد کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ کے طور پر دی گئی ہیں۔ ضلع وار ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

کسان کریڈٹ کارڈ ایک بچت اور  قرض پروڈکٹ ہے۔ 2019 میں، کے سی سی اسکیم کو مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کے لیے ورکنگ کیپیٹل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے توسیع دی گئی ۔ بینک 1.60 لاکھ روپے تک کے ضمانتی مفت قرض فراہم کر سکتے ہیں۔ بینکوں کو 1.5فیصد کی سود میں سبوینشن اور کسانوں کو 3 فیصد کی فوری ادائیگی کی ترغیب حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی ’’موڈیفائیڈ انٹرسٹ سبوینشن اسکیم‘‘کے تحت کے سی سی کارڈز پر مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کی سرگرمیوں کے لیے ورکنگ کیپیٹل کی ضرورت پر 2 لاکھ روپے تک فراہم کی جاتی ہے۔ قرضے ایک سال کی مدت کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔

کے سی سی سے فائدہ اٹھانے سے، کسان رعایتی شرح سود پر ورکنگ کیپیٹل لون تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں، جس سے انہیں مویشی پروری ، پولٹری فارمنگ، اور ماہی پروری جیسی سرگرمیوں کے لیے اپنی مختصر مدت کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہاں تک کہ کسانوں کے پاس لائیو اسٹاک انشورنس، ذاتی انشورنس، اثاثوں کی انشورنس اور ہیلتھ انشورنس (جہاں بھی پروڈکٹ دستیاب ہو) کا فائدہ اٹھانے کا اختیار ہے۔ یہ قرض بار بار استعمال اور ادائیگی کرنے والے نقد کریڈٹ کی شکل میں ہے، اس طرح کسان اپنے نقد بہاؤ اور آمدنی پیدا کرنے کے طریقوں  کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق رقم نکالنے اور واپس کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ قرض کے ادارہ جاتی ذرائع سے  ان مالی فوائد کو یقینی بنا کر، کے سی سی اسکیم کسانوں کو بہتر وسائل میں سرمایہ کاری کرنے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور بالآخر ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔

کے سی سی اسکیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے یہ محکمہ مالیاتی خدمات اور ریاستی مویشی پروری اور ماہی پروری کے محکمے کے ساتھ مل کر 2020 سے ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم چلا رہا ہے۔ مؤثر نفاذ کے لیے مہم کے تفصیلی رہنما خطوط تمام شراکت داروں کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے جاری کیے گئے تھے۔  اس کے علاوہ گھر گھر کے سی سی ابھیان، کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری، پی ایم جن من، پی ایم فصل بیمہ یوجنا جیسی کئی دیگر مہمات بھی منعقد کی گئی ہیں۔ نابارڈ نے مختلف تقریبات میں دکھائے جانے کے لئے کے سی سی پر سات علاقائی زبانوں میں ایک فلم بھی ریلیز کی ہےاور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کے لیے اسے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔

ضمیمہ

مویشی پروری اور ماہی پروری کے لیے فعال  کے سی سی کی تعداد کی ریاست وار تفصیلات (رقم کروڑ روپے میں)

 

نمبر شمار

ریاست

مویشی پروری

ماہی پروری

فعال کے سی سیز کی تعداد

بقایا  رقم

فعال کے سی سیز کی تعداد

بقایا رقم

1

دہلی

209

1.75

107

0.58

2

ہریانہ

216,482

3,126.41

637

9.66

3

ہماچل پردیش

69,823

630.38

1,451

16.24

4

جموں و کشمیر

219,754

1,420.69

636

6.06

5

پنجاب

379,902

5,290.47

859

15.16

6

راجستھان

628,648

7,350.61

1,226

13.01

7

چنڈی گڑھ

382

17.57

-

-

8

لداخ

7,844

84.79

17

0.22

9

اروناچل پردیش

123

1.67

66

0.58

10

آسام

13,448

193.24

1,926

17.48

11

منی پور

1,938

15.48

310

3.82

12

میگھالیہ

2,083

11.08

206

0.71

13

میزورم

23,924

259.29

380

5.13

14

ناگالینڈ

562

1.48

46

0.38

15

سکم

2,842

17.27

117

1.12

16

تریپورہ

5,262

33.52

3,163

14.98

17

انڈو مان و نکوبار جزائر

811

3.65

657

2.12

18

بہار

290,061

1,461.65

808

11.75

19

جھارکھنڈ

16,768

69.78

1,154

7.83

20

اڈیشہ

30,119

167.37

2,238

90.40

21

مغربی بنگال

84,142

506.31

4,565

72.41

22

چھتیس گڑھ

21,119

209.54

1,394

15.59

23

مدھیہ پردیش

220,537

2,684.29

6,393

19.85

24

اتراکھنڈ

49,649

386.43

513

6.72

25

اتر پردیش

612,266

5,682.47

5,455

66.54

26

گوا

1,447

28.44

545

11.88

27

گجرات

474,965

6,301.03

9,280

290.74

28

مہاراشٹر

104,948

1,572.64

6,547

62.06

29

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

110

1.19

560

25.04

30

آندھرا پردیش

182,591

2,121.47

14,399

2,647.84

31

تلنگانہ

11,752

259.16

1,679

16.50

32

کرناٹک

220,805

1,769.08

5,819

77.41

33

کیرالہ

87,642

1,093.07

10,950

217.20

34

پڈوچیری

5,969

74.13

3,272

55.64

35

تمل ناڈو

713,732

9,255.47

39,714

739.16

36

لکشدیپ

664

5.78

1,000

10.65

مجموعی میزان

4,703,323

52,108.68

128,089

4,552.44

 

ماخذ: آر بی آئی اور نابارڈ

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م ش ۔ن م۔

U-3344

                          


(Release ID: 2080157) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil