کارپوریٹ امور کی وزارتت
الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والی 3 کمپنیوں کیخلاف ایس ایف آئی او کی تلاشی مہم
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنیوں نے ایف اے ایم ای - II کےتحت پی ایم پی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی
Posted On:
02 DEC 2024 6:11PM by PIB Delhi
سنگین فراڈ انویسٹی گیشن آفس ( ایس ایف آئی او) نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں مصروف تین کمپنیوں یعنی ہیرو الیکٹرک وہیکلز پرائیویٹ لمٹیڈ،بیلنگ انڈیا نرجی اینڈ ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمٹیڈ اور اوکی ناوا آٹو ٹیک انٹر نیشنل پرائیویٹ لمٹیڈ کے خلاف تلاشی مہم چلائی ہے۔
یہ مقدمات روپے کی سبسڈی کے دھوکہ دہی سے پیدا ہوتے ہیں۔ بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی)، حکومت ہند کی تیز رفتار اختیار اور الیکٹرک وہیکلز کی تیاری ( ایف اے ایم ای- II) اسکیم کے تحت تینوں کمپنیوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 297 کروڑ روپے کے دھوکہ دھڑی سے فائدہ اٹھانے سے پیدا ہوئے ہیں۔
ایف اے ایم ای- II اسکیم ہندوستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سال 2019 میں شروع کی گئی تھی۔ ایف اے ایم ای-II اسکیم اور فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام ( پی ایم پی) کے رہنما خطوط، ہندوستان میں کچھ کلیدی اجزاء کی مینوفیکچرنگ کواسکیم کے تحت سبسڈی کے اہل ہونے کے لیے گاڑی کے لیے تینوں کمپنیوں نے سبسڈی کا دعویٰ کرنے کے لیے دھوکہ دہی سے ایم ایچ آئی پر لاگو رہنما خطوط کی تعمیل ظاہر کی تھی، جو بعد میں غلط اور بے بنیاد پائی گئیں۔
ایس ایف آئی او کی تحقیقات پر یہ انکشاف ہوا ہے کہ پی ایم پی کے رہنما خطوط کے تحت متعدد محدود حصے یا تو براہ راست یا بالواسطہ طور پر چین سے درآمد کیے گئے تھے اور ایف اے ایم ای - II کے تحت پی ایم پی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے تھے۔
سرچ آپریشن کے دوران ڈجیٹل ڈیٹا، کتابیں اور دیگر مواد جیسے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR No.3302
(Release ID: 2079892)
Visitor Counter : 26