کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف کوئلہ ٹیکنالوجی

Posted On: 02 DEC 2024 4:30PM by PIB Delhi

حکومت نے کلین کول ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

(i) کول گیسی فکیشن منصوبوں کی حمایت کے لیے پالیسی اقدامات:

 

  • کمرشیل کول بلاک کی نیلامیوں میں، گیسی فکیشن کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے کوئلے کے ریونیو شیئر میں 50فی صد کی رعایت کا انتظام ہے۔

 

  • کول گیسی فکیشن پروجیکٹس کو کوئلے کی سپلائی کےقابل بنانے کے لیے نان ریگولیٹڈ سیکٹر (این آر ایس) لنکیج آکشن کے تحت ذیلی شعبے کی تشکیل۔

 

(ii) کول گیسی فکیشن کے فروغ کے لیے ترغیبی اسکیم: ملک میں کول گیسی فکیشن کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے پی ایس یوز اور نجی شعبوں دونوں کے لیے کوئلہ/لگنائٹ گیسی فکیشن پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے 8500 کروڑ روپے کی ترغیبی اسکیم شروع کی ہے۔

 

(iii) حکومت ہند نے ستمبر 2016 میں زیر زمین کول گیسی فکیشن (یو سی جی) پالیسی کو نوٹیفائی کیا ہے تاکہ کوئلے اور لگنائٹ کے وسائل کو بہتر بنایا جاسکے اور کوئلے کی صاف ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جاسکے۔

 

(iv)حکومت ہند(جی او آئی) نےسی بی ایم کی ترقی کے لیے 1997 میں کول بیڈ میتھین(سی بی ایم) پالیسی بنائی۔ پالیسی کے مطابق، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت(ایم او پی این جی) انتظامی وزارت بن گئی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈرو کاربن (ڈی جی ایچ) کو ملک میں سی بی ایمز کی ترقی کے لیے نوڈل ایجنسی بنایا گیا۔ ایم او پی این جی نے وزارت کوئلہ (ایم او سی) کے ساتھ مشاورت سے کوئلہ والے علاقوں سے سی بی ایم بلاکس کی نشاندہی کی اور پیش کش کی۔ سی بی ایم پالیسی، 1997 میں ایک جزوی ترمیم میں، 8 مئی 2018 کے نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت ہند نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کے ذیلی اداروں کو کوئلہ کے حامل علاقوں میں سی بی ایم کی تلاش اور فائدہ اٹھانے کے حقوق دیے جن کے لیے ان کے پاس کوئلہ ہے ۔

(v) حکومت ملک میں کول واشریز قائم کرکے کوکنگ کول کی افادیت کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

کلین کول ریزرو کا تخمینہ لگانے کے لیے کوئی مخصوص تصور نہیں ہے تاہم، یکم اپریل 2024 تک،  ملک میں کوئلے کا کل تخمینہ 3,89,421.34 ملین ٹن ہے۔

 

ملک میں کول بیڈ میتھین کی گنجائش کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  • ڈی جی ایچ کے مطابق،31 مارچ 2024 تک ہندوستان کے تخمینی سی بی ایم  وسائل 2,600 بلین کیوبک میٹر (بی سی ایم) ہیں۔
  • اس وقت کل 15 سی بی ایم بلاکس فعال ہیں۔ ان 15 بلاکس میں سے 6 سی بی ایم بلاکس پروڈکشن کے مرحلے میں ہیں، 2 سی بی ایم بلاکس ترقی کے مرحلے میں ہیں اور 7 سی بی ایم بلاکس تقریباً 7009 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط تلاش کے مرحلے میں ہیں۔
  • ایم او پی این جی /ڈی جی ایچ  کے پاس ابھی بھی 5100 مربع کلومیٹر کوئلہ بیئرنگ ایریا ہے جس کے لیے سی بی ایم امکانی جانچ کی جانی ہے۔
  • سی آئی ایل  کے ذیلی اداروں کے لیز ہولڈ میں، بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ(بی سی سی ایل) کے لیز ہولڈ ایریا کے تحت ایک ، یعنی جھریا سی بی ایم بلاک-I سی بی ایم  ڈیولپر کو دیا گیا ہے۔ بلاک تلاشی کے مراحل میں ہے۔
  • مندرجہ بالا کے علاوہ، سی آئی ایل کے ذیلی اداروں کے موجودہ لیز ہولڈ ایریا کے اندر سی بی ایم نکالنے کے لیے دو مزید سی بی ایم بلاکس کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دیں۔

************

 

ش ح۔م م ۔ ج ا

 (U: 3294) 


(Release ID: 2079798) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil