قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ٹرائبل ایجوکیشن سوسائٹی نے ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں کے انتظام کو مضبوط بنانے کے لیے منتھن شیور کا انعقاد کیا

Posted On: 30 NOV 2024 2:00PM by PIB Delhi

نیشنل ٹرائبل ایجوکیشن سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس)  نے جمعہ 29 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں منتھن شیور کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس تقریب نے ملک بھر کی 22 ریاستوں کے ریاستی نوڈل افسروں کو ایک وسیع غوروفکر کے اجلاس  کے لیے اکٹھا کیا جس میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس)  کے انتظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی، جس میں قبائلی طلباء کے لیے تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کے معیار کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ این ای ایس ٹی ایس  کمشنر جناب اجیت کمار سریواستو کی صدارت میں منعقدہ کیمپ میں قبائلی تعلیم کے مختلف اہم پہلوؤں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن اہم موضوعات پر توجہ دی گئی ان میں امتحانی نظام میں اصلاحات، داخلے، بھرتی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مالیاتی انتظام شامل ہیں، جن کا مقصد ہندوستان میں قبائلی طلباء کے تعلیمی منظرنامے کو تبدیل کرنا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران کمشنر نے قبائلی طلباء کی کھیل، فن، ثقافت، تعلیم اور اختراع جیسے  مختلف شعبوں میں  فطری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ اجتماعی اور ٹھوس کوششوں سے یہ طلباء نئی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں قبائلی طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ای ایم آر ایس میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے این ای ایس ٹی کے عزم کی بھی توثیق کی۔

میٹنگ میں ای ایم آر ایس  اقدام کی پیش رفت کے بارے میں بھی تازہ ترین صورت حال پیش کی گئی۔ اب تک،476ای ایم آر ایسز ملک بھر میں کام کر رہے ہیں، اگلے سال 100 سے زائد اضافی اسکولوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس توسیع سے دور دراز اور سہولیات سے محروم علاقوں میں پسماندہ قبائلی بچوں کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ بھرتی کا عمل ایک اور اہم توجہ کا مرکز تھا، بھرتی کے پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے نتیجے میں 9,000 سے زیادہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ارکان کی تقرری ہوئی۔ آئندہ بھرتی سائیکل کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ریاستی نوڈل افسروں نے کیمپ میں سرگرمی سے حصہ لیا اورای ایم آر ایس کے انتظام کو مضبوط بنانے اور طلباء کو دستیاب سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز کو مستقبل کے منصوبوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قبائلی طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم اور ان کی ترقی کے لیے درکار وسائل تک رسائی حاصل ہو۔ منتھن شیور نے قبائلی طلباء کے لیے ایک جامع اور پائیدار تعلیمی نظام بنانے اور ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے این ای ایس ٹی ایس کی لگن پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00153R9.jpg

************

 

 

ش ح۔م م ۔ ج ا

 (U: 3280)       


(Release ID: 2079706) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Punjabi