سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوٹہ میں سرنگ کے باہر کٹ اینڈ کور سیکشن میں زیر تعمیر  درمیانہ طرف کی عمودی دیوار اچانک منہدم


دلی-ممبئی ایکسپریس وے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی، کنٹریکٹر پر حفاظتی غفلت کے باعث 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا

Posted On: 01 DEC 2024 7:06PM by PIB Delhi

تیس نومبر 2024 کو تقریباً رات 12:15 بجے، کوٹہ میں سرنگ کے باہر کٹ اینڈ کور سیکشن میں ’’8 لین دہلی-ممبئی ایکسپریس وے (سرنگ) ڈی ایم ای پیکیج-15‘‘کے تحت درمیانہ طرف کی عمودی دیوار اچانک منہدم ہو گیا۔ دیوار کو منظور شدہ ڈیزائن ڈرائنگز کے مطابق شاٹکریٹ اور راک بولٹس کے ساتھ محفوظ اور مستحکم کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے دیوار کے اس انہدام کے نتیجے میں پانچ (05) مزدور دب گئے، جن میں ایک (01) ٹیلی ہینڈلر آپریٹر بھی شامل تھا۔ یہ واقعہ آرمینچر بائنڈنگ کی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا اور یہ مشاہدہ کیا گیا کہ تمام مزدوروں نے ضروری ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) جیسے ہیلمٹ، گم بوٹ، سیفٹی جیکٹ وغیرہ پہن رکھا تھا۔

بچاؤ کاری کی کوششیں فوری طور پر شروع کی گئیں اور چار (04) مزدور ملبے سے نکال لیے گئے۔ بدقسمتی سے، بہترین کوششوں کے باوجود ایک (01) مزدور کو شدید چوٹوں کی وجہ سے بچایا نہ جا سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

کنٹریکٹر ایم ایس ڈلیپ بلڈکن لمیٹڈ-ایم ایس آلٹس-ہولڈنگ کارپوریشن (ڈی بی ایل – اے ایچ سی جے وی) پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ٹیم لیڈر آف اتھارٹی انجینئر، ایم ایس آئی سی ٹی اور ایم ایس ہیگزا کمپنی کے جے وی کے ساتھ ایم ایس نوکنگ انفرا پر ان کے سطح پر حفاظتی تدابیر میں کوتاہی کے باعث وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے نتیجے میںیہ حادثہ پیش آیا۔

ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں جناب ایس کے نرمل، ڈی جی آر ڈی – مو آر ٹی ایچ (ریٹائرڈ)،  جناب اے کے شری واستو، اے ڈی جی – مو آر ٹی ایچ (ریٹائرڈ) اور جناب آلوک پانڈے، ایم ایس ایگلنٹ انجینئرنگ شامل ہیں۔ کمیٹی 2 دسمبر 2024 کو حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا تعین کرنے کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کرے گی۔

این ایچ اے آئی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ضروری احتیاطی تدابیر نافذ کی جا سکیں۔

************

ش ح۔ م ع ۔ م ت                                               

U - 3260


(Release ID: 2079577) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Punjabi