وزارت دفاع
بھارت اور کمبوڈیا نے پونے میں افتتاحی مشترکہ ٹیبل ٹاپ مشق ’سی آئی این بی اے ایکس ‘کا آغاز کیا
Posted On:
01 DEC 2024 2:32PM by PIB Delhi
بھارتی فوج اور کمبوڈیا کی فوج کے درمیان مشترکہ ٹیبل ٹاپ مشق ، سی آئی این بی اے ایکس کا پہلا ایڈیشن آج فارن ٹریننگ نوڈ، پونے میں شروع ہوا۔ یہ مشق یکم دسمبر سے 8 دسمبر 2024 تک منعقد کی جائے گی۔ کمبوڈیائی فوج کا دستہ 20 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا اور بھارتی فوج کا دستہ بھی انفنٹری بریگیڈ کے 20 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
سی آئی این بی اے ایکس مشق ایک منصوبہ بندی کی مشق ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت مشترکہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی) آپریشنوں کے خلاف جنگ لڑنا ہے۔ اس مشق کے دوران سی ٹی ماحول میں آپریشنز کی منصوبہ بندی کے علاوہ انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے لیے مشترکہ تربیتی ٹاسک فورس کے قیام سے متعلق بات چیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مختلف ہنگامی حالات کا مقابلہ کیا جائے گا اور ذیلی روایتی کارروائیوں میں تیزی لانے پر بھی بات کی جائے گی۔ اس مشق میں انفارمیشن آپریشنوں، سائبر وارفیئر، ہائبرڈ وارفیئر، لاجسٹکس اور جانی نقصان کی تخفیف، ایچ اے ڈی آر آپریشنوں وغیرہ پر بھی بات چیت ہوگی۔
مشق تین مرحلوں میں کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران سی ٹی آپریشنز کے لیے شرکاء کی تیاریوں اور واقفیت پر توجہ مرکوز کرے گا۔ مرحلہ-II میں ٹیبل ٹاپ مشقوں کا انعقاد شامل ہوگا اور مرحلہ -III میں منصوبوں کو حتمی شکل دینا اور خلاصہ کرنا شامل ہوگا۔ اس سے موضوع پر مبنی تربیت کے عملی پہلو سامنے آئیں گے اور اس کا مقصد شرکاء کو صورتحال پر مبنی بات چیت اور حکمت عملی کی مشقوں کے ذریعے طریقہ کار کو سمجھنے کے قابل بنانا ہے۔
اس مشق میں بھارت میں تیار ہتھیاروں اور آلات کی نمائش بھی کی جائے گی جو ’آتم نربھر بھارت ‘ اور دفاعی پیداوار میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔
ایکسرسائز سی آئی این بی اے ایکس کے اس افتتاحی ایڈیشن میں اعتماد، دوستی کو بڑھانے اور دونوں طرف کے فوجیوں کے درمیان مطلوبہ سطح کے باہمی تعاون کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس سے قیام امن کی کارروائیاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ دونوں افواج کی مشترکہ آپریشنل کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا ۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3240
(Release ID: 2079511)
Visitor Counter : 17