وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے آئی این ایس وکرمادتیہ کی شارٹ ری فٹ اور ڈرائی ڈاکنگ کے لیے کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ 1207 کروڑ کا معاہدہ کیا

Posted On: 30 NOV 2024 4:47PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 30 نومبر 2024 کو میسرز کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ آئی این ایس وکرمادتیہ کے شارٹ ری فٹ اینڈ ڈرائی ڈاکنگ (ایس آر ڈی ڈی) کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کی  مجموعی لاگت 1207.5 کروڑ روپے ہے۔

آئی این ایس وکرمادتیہ ایک ہندوستانی طیارہ بردار بحری جہاز ہے جسے نومبر 2013 میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ ری فٹ کی تکمیل کے بعد، آئی این ایس وکرمادتیہ اپ گریڈ شدہ جنگی صلاحیت کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے فعال بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔

یہ پروجیکٹ کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ کو مینٹیننس، ریپیئر اینڈ اوور ہال (ایم آر او) ہب کے طور پر  تیار کرنے کی جانب ہندوستان کے صنعتی ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس پروجیکٹ میں تقریباً 50 ایم ایس ایم ایز کی شمولیت کا تصور کیا گیا ہے اور اس سے 3500 سے زیادہ افراد کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔

یہ پروجیکٹ حکومت ہند کے آتم نر بھر بھارت اور میک ان انڈیا پہل کے وژن کو زبردست فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(3)0QT6.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3(1)3845.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(1)LRUO.JPG

*****

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.3238


(Release ID: 2079399) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil