وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں ایمونیشن کم تارپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارج، ایل ایس اے ایم 22 (یارڈ 132) کا افتتاح

Posted On: 29 NOV 2024 8:32PM by PIB Delhi

آٹھویں ایمونیشن کم تارپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارج، ایل ایس اے ایم 22 (یارڈ 132) کی افتتاحی تقریب 28 نومبر 24 کو میسرز سوریہ دیپتاپروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے میں منعقد ہوئی۔  افتتاحی تقریب کی صدارت اے ڈبلیو پی ایس ڈبلیو او ٹی (ایم بی آئی) کے جناب وی اے گری پرساد نے کی۔

گیارہ (11) اایمونیشن کم تارپیڈو کم میزائل بارج کی تعمیر کا معاہدہ 05 مارچ 21 کو ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سوریہ دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے ساتھ طے پایا تھا۔ شپ یارڈ نے ایک بھارتی شپ ڈیزائننگ فرم کے تعاون سے ان بارجوں کو دیسی طور پر ڈیزائن کیا ہے اور اس کے بعد بحریہ کی سائنس اور ٹکنالوجی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں کام یابی سے ماڈل کا تجربہ کیا تاکہ سمندر کی قابلیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بحری جہاز متعلقہ نیول رولز اینڈ ریگولیشن آف انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ شپ یارڈ نے اب تک ان میں سے سات بارجوں کو کام یابی کے ساتھ فراہم کیا ہے اور بھارتی بحریہ کی جیٹیوں اور بیرونی بندرگاہوں دونوں پر بھارتی بحریہ پلیٹ فارمز پر سامان / ایمونیشن کی نقل و حمل، امبارکشن اور اتارنے کی سہولت فراہم کرکے اپنے آپریشنل ارتقا کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

یہ بارج بھارت سرکار کے ’’میک ان انڈیا‘‘ اور ’’آتم نربھر بھارت‘‘ پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3226


(Release ID: 2079223) Visitor Counter : 22


Read this release in: Hindi , English