وزارت اطلاعات ونشریات
‘جپسی’ اور ‘35 چننا کتھا کادو’55ویں اِفّی میں نمائش کردہ بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کے ایوارڈ کے باوقار سلور پیکاک ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں
‘‘جپسی خانہ بدوش کمیونٹی میں استقامت اور دریافت کی کہانی ہے’’: ششی چندرکانت کھنڈارے، ڈائریکٹر
‘35 چننا کتھا کادو’خاندان کی طرف سے فراہم کی جانے والی محبت، تعلیم اورپرورش کے ماحول سے متعلق ایک دلکش داستان ہے’’: نند کشور ایمانی، ڈائریکٹر
ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول(افی) گوا میں پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں دو قابل ذکر فلموں، جپسی اور 35 چننا کتھا کادوپرگفتگوکی گئی جو فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کےباوقار سلورپیکاک ایوارڈ کی مسابقت میں شامل ہیں۔

جپسی کے ہدایت کار، ششی چندرکانت کھنڈارے نے، پروڈیوسر شردھا ششی کھنڈارے اور مرکزی اداکار کبیر کھنڈارے کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اپنی بقاکے لئے خانہ بدوش خاندان کی جدوجہد کی غیرمعمولی داستان کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔ششی چندرکانت کھنڈارے نے بتایا کہ ‘‘فلم میں ان بنیادی ضروریات پربات کی گئی ہے جو بہت سے طبقات میں اب بھی پوری نہیں ہوپاتی ہیں اوراس میں حسی تجربات، خاص طور پر بو، جیسا کہ نوخیز مرکزی کردار، جودھیا کی آنکھوں سے دیکھا جاتا ہے، کے ذریعے فراہم ہونے والی اقدارکوباریک بینی سے بتایاگیا ہے۔’’

35 چننا کتھا کادو کے ہدایت کار نند کشور ایمانی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تیلگو فلم کو منطق اور جذبات کو آپس میں جوڑنے والا دل آویز ڈرامہ قرار دیا۔انہوں نے واضح کیاکہ ‘‘یہ کہانی ایک ایسے نوجوان لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ریاضی کے سبجیکٹ سے گریز کرتا ہے، جس کے تجسس سے اس کے متوسط گھرانے کی جذباتی حرکیات عیاں ہوتی ہیں۔فلم میں خوبصورتی سے اس بات کی تصویر کشی کی گئی ہے کہ کس طرح لڑکے کے والدین، خاص طور پر اس کی ماں سرسوتی، جس کا کردار نیوتھا تھامس نے ادا کیا ہے، نتائج پر پیش رفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کے تعلیمی چیلنجز سے نمٹتے ہیں ۔’’

اداکارہ نیویتھا تھامس نے اپنے کردار کی گہرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘‘سرسوتی صرف ایک ماں نہیں ہے بلکہ قربانی اور غیر مشروط پیار کی نشانی ہے، جس سے ہندوستانی والدیت کے جوہر کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ کردار میرے لئے گہرائی سے موزوں ہے، کیونکہ یہ سماجی توقعات کو نبھاتے ہوئے بچوں کے اندر تجسس کی پرورش کے توازن کو پیش کرتا ہے۔’’
اداکار وشوادیو رچاکونڈا نے فلم کے تانے بانے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ‘‘35 چننا کتھا کادو محبت، تعلیم اور خاندانی رشتوں کے موضوعات کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے،جس سے پیچیدہ انسانی احوال کی قابل اعتماد اور مستند انداز میں دریافت ہوتی ہے۔’’
ان دونوں فلموں سے فلم سازوں کی قصہ نگاری کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے جو تفریح کو بامعنی بیانیہ کے ساتھ ملاتی ہے۔ ڈائریکٹروں نے متنوع کہانیوں کو عالمی سطح پر لانے میں فلمی میلے کے کردار کواجاگرکرتے ہوئے ان کے کام کو تسلیم کرنے پراِفّی کی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس کا اختتام سینما کاجشن منانے کی اپیل کے ساتھ کیا گیا جس سے نہ صرف تفریح فراہم ہوتی ہےبلکہ مکالمے اور تفکرکابھی باعث ہے۔
پریس کانفرنس یہاں پر دیکھیں:
********
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)
Urdu No: 3196
(रिलीज़ आईडी: 2079075)
आगंतुक पटल : 67