قانون اور انصاف کی وزارت
اکتوبر 2024 تک، ملک بھر میں 313 گرام نیالیہ کام کر رہی ہیں جن میں دسمبر 2024 تک 2.99 لاکھ سے زائد معاملوں کو نمٹایاگیا ہے
لوک عدالت
Posted On:
29 NOV 2024 3:33PM by PIB Delhi
سپریم کورٹ آف انڈیاکی ای-کمیٹی کی ویب سائٹ (https://ecommitteesci.gov.in/service/district-courts-portal/) کے مطابق، ملک بھر میں 688 ضلعی عدالتیں قائم ہیں۔ ان کے علاوہ، گرام نیالیہ ایکٹ، 2008 کوابتدائی سطح پر گرام نیالیہ کے قیام کے لیے نافذ کیا گیا تھا،جس کا مقصد دیہی علاقوں میں انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کے لئے انصاف کے حصول کے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جاسکے۔ اکتوبر، 2024 تک، ملک بھر میں 313 گرام نیالیہ کام کر رہی ہیں جن میں دسمبر، 2020 سے اکتوبر، 2024 کے دوران 2.99 لاکھ سے زائد معاملوں کو نمٹایاگیا ہے۔
مزید برآں، قانونی خدمات کے اداروں کی طرف سے مناسب وقفوں پر لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو کم کیا جا سکے اور تنازعات کو قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلےمیں حل کیا جا سکے۔ لوک عدالتوں کے ذریعہ زیر التواء مقدمات کو نمٹایاجاتا ہےجنہیں متعلقہ عدالتوں کی طرف سے ریفرکیاجاتا ہے۔ چونکہ لوک عدالتیں مستقل نوعیت کی نہیں ہوتی ہیں، اس لیے تمام غیرتصفیہ شدہ مقدمات متعلقہ عدالتوں میں واپس بھیج دیئے جاتے ہیں اوروہ لوک عدالتوں میں زیر التواء نہیں رہتے ہیں۔ سال 2024-25 کے دوران (ستمبر 2024 تک) ریاستی لوک عدالتوں کی 5944 بنچ تشکیل دی گئی تھی جن میں 10,11,912 مقدمات کو نمٹایاگیا۔ اس کے علاوہ، اسی مدت کے دوران مستقل لوک عدالتوں (پبلک یوٹیلیٹی سروسز) کی 17,309 نشستوں کے ذریعے 98,776 مقدمات کا تصفیہ کیا گیاہے۔
حکومت نے 2024-25 (اکتوبر، 2024 تک) کے دوران نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کو ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز کے توسط سے قانونی امداد کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے 200 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ سماج کے غریب اور کمزور طبقوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے تعلقہ کی سطح سے سپریم کورٹ کی سطح تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ ستمبر، 2024 تک، دیہی علاقوں سمیت ملک بھر میں انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیےقانونی خدمات کے اداروں میں41,775 پینل وکلاء اور 43,050 پیرا لیگل رضاکار تعینات ہیں۔
یہ معلومات وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں دی ہیں۔
********
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)
UNO -3192
(Release ID: 2079028)
Visitor Counter : 7