وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم

Posted On: 29 NOV 2024 1:10PM by PIB Delhi

جنوری 2023 سےٹکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ(ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت اب تک  صنعتوں کو کل 120 کروڑ روپے کی امداد کے طور پر مختص کیا گیا ہے اور 43.89 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں، اور جنوری 2022 سے، 16 انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو(ایم ایس ایم ای ایس) اور 20 اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کیا گیا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کے دوران ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ایس کے لیے 182.41 کروڑ روپے کی لاگت کے 42 پروجیکٹوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے 59.47 کروڑ روپے کی لاگت کے 25 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اب تک 26 ٹیکنالوجیز کامیابی سے تیار کی جا چکی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

کامیابی کے ساتھ ٹیکنالوجیز تیار کیں

1.

ایک جدید ملٹری ایئر کرافٹ  کے لیےاے وی پی ایس ایم،اے آر آئی این سی 818

2.

جدید ملٹری ایر کرافٹ کے لیے ایس ایم ایف ڈی( اسمارٹ ملٹی۔ فنکشنل ڈسپلے)

3.

ہندوستانی نول شپ کے لیے40ٹی پی ایس پمپ(پانی کی فراہمی اور نکالنے کے لیے سمر سیور)

4.

ہندوستانی نول شپ کے لیے 125 ٹی پی ایچ پمپ(ری سرکولیشن پمپ)

5.

نیوکلیئر ایمرجنسی کے دوران جسم سے سی ایس؍ ٹی ایل کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیےپرو ڈی کورپ 340 ایم جی کیپسول

6.

نیوکلیئر ایمرجنسی کے دوران جسم سے سی ایس ؍ ٹی ایل کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے پرو ڈی کورپ ایم جی 500 ایم جی کیپسول

7.

ایم آئی جی 29 کے لیے صحت کے استعمال اور نگرانی کے نظام(ایچ یو ایم ایس) کی ترقی

8.

نیول پلیٹ فارمز کے لیے ڈبلیو ٹی؍ جی ٹی( واٹر ٹائٹ؍ گیس ٹائٹ) ای ایم آئی ؍ ای ایم سی کے مطابق دورازے کی تیاری

9.

نیول پلیٹ فارمز کے لیے ڈبلیو ٹی/جی ٹی (واٹر ٹائٹ/گیس ٹائٹ) ای ایم آئی ؍ ای ایم سی کے مطابق ہیچز کی ترقی

10.

ایئر کرافٹ اپلی کیشن کے لیے وی؍ یو ایچ ایف بلیڈ انٹینا

11.

ایئر کرافٹ اپلی کشن کے لیے درجہ حرارت ٹرانسڈیوسر کی ترقی

12.

ایتھنول اور ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پروپیلنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کم مدار والے سیٹلائٹ کے لیے پروپیلنٹ اور تھرسٹر

13.

غیر زہریلے ہائیڈرازین نینو پروپیلنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کم مداروالے سیٹلائٹ کے لیے پروپیلنٹ اور تھرسٹر

14.

یو؍ڈبلیو پلیٹ فارم کے لیے وی ایل ایف لوپ ایریل سسٹم

15.

یو ؍ ڈبلیو پلیٹ فارم کے لیے وی ایل ایف۔ایچ ایف میٹرکس

16.

جسمانی پیرامیٹرز کی بنیاد پر کسی شخص کااے آئی کے ذریعہ پتہ لگانا

17.

غیر رابطہ تناؤ کی پیمائش کے تحت سینسر ریڈنگ کی پیش گوئی کرنے والا سافٹ ویئر

18.

تناؤ کی پیمائش کے لیے اے جی ٹی ای میں ورچوئل سینسر کے نفاذ کے لیے سافٹ ویئر

19.

اے جی ٹی ای میں کمپریسر اور ٹربائن ٹپ کی پیمائش کے لیے ورچوئل سینسر

20.

میزائل ایپلی کیشن کے لیے ڈیولپمنٹ جے ٹی کریوکولر

21.

تیزی سے شفا یابی کے لیے علاج کی متعدد ٹیکنالوجیز

22.

بغیر پائلٹ کے زمینی، سمندری (سمندر کی سطح اور پانی کے اندر) اور ہوائی گاڑیوں کے لیے سمیلیٹر کی ترقی

23.

ویژول ڈیٹا کے لیے ڈیٹا اسسمنٹ  ایکٹیو لرننگ اور یقین کے لیے آلات کی ترقی

24.

بند/اندرونی ماحول میں سرچ اور رپورٹ مشن کے لیے پہلے جواب دہندہ کے طور پر آٹونومس ڈرون

25.

ایف-۱، ایف12، ایف۔اے ٹینک کےلیے سرج ریلیف والو، ونگ ٹینک

26.

ایئر کرافٹ اپلی کیشن کے لیے  اے سی  ڈبل اینڈڈ فیول بوسٹر پمپ

*******

 

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U NO:3183


(Release ID: 2079019) Visitor Counter : 10


Read this release in: Hindi , English , Tamil