وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ اور سری لنکن بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا
Posted On:
29 NOV 2024 11:10AM by PIB Delhi
بحیرہ عرب میں سری لنکا کے پرچم والے ماہی گیری کے جہازوں کے ذریعہ ممکنہ منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں سری لنکا کی بحریہ سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ہندوستانی بحریہ نے کشتیوں کو لوکلائزکرنے اور کشتیوں کو روکنے کے لیے ایک مربوط آپریشن کو تیزی کے ساتھ انجام دیا۔
انفارمیشن فیوژن سینٹر (انڈین اوشین ریجن)، گروگرام سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، ہندوستانی بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ریموٹلی پائلٹ ایئر کرافٹ کے ذریعے وسیع نگرانی کی گئی اور کوششوں کو بڑھانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے ایک جہاز کو تعینات کیا گیا۔
دو کشتیوں کی شناخت سری لنکا کی بحریہ کی مسلسل معلومات اور آئی این طیارے کے ذریعے فضائی نگرانی کی بنیاد پر کی گئی۔ اس کے بعد، جہاز اور فضائی اثاثوں کے درمیان ایک قریبی مربوط آپریشن میں، 24 اور 25 نومبر 24 کو جہاز کی بورڈنگ ٹیم کے ذریعے دونوں کشتیوں کو سوار کیا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 500 کلو گرام منشیات (کرسٹل میتھ) کو ضبط کیا گیا۔ ایک اضافی آئی این جہاز کو اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے انعقاد کے لیے فورس کی سطح کو بڑھانے کا کام بھی سونپا گیا۔
دونوں کشتیوں کو، عملے اور قبضے میں لی گئی منشیات کےساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے سری لنکن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
یہ آپریشن دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان قریبی شراکت داری اور تعلقات کی توثیق کرتا ہے۔ یہ علاقائی بحری چیلنجوں سے نمٹنے اور بحر ہند کے علاقے میں حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کی بھی علامت ہے۔
****
ش ح۔م م ۔ع د
U NO: 3170
(Release ID: 2078869)
Visitor Counter : 12