کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

این سی بی نے سیمنٹ کی صنعت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ  اخراج میں تخفیف اور تکنیکی جدت کو آگے بڑھانے کے لیے دو تاریخی مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے

Posted On: 28 NOV 2024 7:20PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز (این سی بی)، جو کہ تجارت و صنعت کی وارت کے ماتحت صنعت اور اندرونی تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے، نے یشوبھومی، آئی آئی سی سی دوارکا میں ، سیمنٹ اور کنکریٹ کے موضوع پر منعقدہ 18ویں این سی بی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کے دوران دو مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے۔ یہ تقریب حصہ لینے والے بہترین سیمنٹ پلانٹوں کو سیمنٹ کی صنعت کا قومی ایوارڈ پیش کرنے اور کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے خصوصی میرٹ کے مقالوں کے لیے بہترین پیپر ایوارڈس پیش کیے جانے کے ساتھ 29 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YTXF.jpg

این سی بی اور گلوبل سیمنٹ اینڈ کنکریٹ ایسوسی ایشن (جی سی سی اے)، انڈیا کے درمیان ہندوستانی سیمنٹ سیکٹر کے اندر ڈیکاربنائزیشن کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایل پی سنگھ اور جی سی سی اے، انڈیا کے ڈائریکٹر ایس منوج رستگی نے دستخط کیے۔ اس سے 2070 تک ہندوستانی سیمنٹ انڈسٹری کو "نیٹ زیرو" بنانے کی جاری کوششوں کو تقویت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SJM7.jpg

اس کے علاوہ، سیمنٹ کی پیداوار میں تھرمل پلازما ٹارچ ٹیکنالوجی کے اطلاق میں این سی بی اور اے آئی سی- پلازماٹیک انوویشن فاؤنڈیشن کے درمیان ایک اور مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی عرضداشت پر ڈاکٹر ایل پی سنگھ (ڈائریکٹر جنرل-این سی بی) اور ڈاکٹر نیرو جمناپارا (ڈائریکٹر-اے آئی سی پلازماٹیک) نے دستخط کیے تھے۔ یہ مفاہمتی عرضداشت سیمنٹ مینوفیکچرنگ کے عمل میں تھرمل پلازما تکنالوجیوں  کے استعمال کے امکانات تلاش کرےگی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن-ر ا)

U.No:3159


(Release ID: 2078772) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi