کوئلے کی وزارت
سی ایم پی ایف او کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا 182 واں اجلاس آج منعقد ہوا
Posted On:
28 NOV 2024 6:22PM by PIB Delhi
کوئلہ کانوں کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (سی ایم پی ایف او )کے بورڈ آف ٹرسٹیز (بی او ٹی ) کا 182 واں اجلاس آج وزارت کوئلہ کے سیکریٹری اور سی ایم پی ایف او کے چیئرمین، جناب وکرم دیو دت کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت کوئلہ کے سینئر حکام، محترمہ روپندر برار، بشمول ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور مالی صلاحکار محترمہ نروپما کوٹرو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، محترمہ سنتوش اور مختلف مزدور تنظیموں کے چیئرمین اور نمائندگان نے فعال شرکت کی۔ چیئرمین نے تعمیری بحث کو سراہا اور کوئلہ کارکنان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور سی ایم پی ایف او کے وسائل کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا سی ایم پی ایف او کی سالانہ آڈٹ شدہ حسابات کی رپورٹ کو اپنانے پر مرکوز تھا۔اس موقع پر بروقت ادائیگیوں، مضبوط حکمرانی، اور کوئلہ کان کارکنان کے لیے طویل مدتی مالی تحفظ پر زور دیا گیا۔ نئے بھرتی قوانین کے تحت خالی اسامیوں کو ڈیپوٹیشن اور براہ راست بھرتی کے ذریعے پر کرنے کی کوششوں پر بھی اپ ڈیٹس فراہم کی گئیں۔ اس وقت سی ایم پی ایف او میں 559 ملازمین کام کر رہے ہیں، جبکہ منظور شدہ تعداد 934 ہے، اور تنظیم کی آپریشنل صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے ترقیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ساتھ ہی ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات، بشمول جولائی 2023 سے ای-آفس کے نفاذ اور فروری 2024 سے پی ایف اور پنشن کے آن لائن تصفیے کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کو سی ایم پی ایف ایکٹ میں جاری نظرثانی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کا پہلا مسودہ جلد تیار ہونے کی توقع ہے۔ جب مسودہ تیار ہو جائے گا تو یونین کے نمائندوں اور دیگر متعلقین کو رائے دینے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ شکایات کے ازالے کی کوششوں کو بھی سراہا گیا، جس کے تحت اوسط ازالہ وقت 2022 میں 27 دن سے کم ہو کر 2024 میں 22 دن ہو گیا، اور زیر التوا پی ایف کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
سی ایم پی ایف او ، جو وزارت کوئلہ کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، کوئلہ کان کارکنان کے لیے پروویڈنٹ فنڈ اور پنشن کا انتظام کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بورڈ نے مالی شفافیت کو بڑھانے، کارکنان کی فلاح و بہبود کی حمایت کرنے، اور سی ایم پی ایف او کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U:3145)
(Release ID: 2078726)
Visitor Counter : 10