سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا دھند کی وجہ سے دھندلے پن كا مقابلہ كرنے کے لیے فعال اقدامات کرے گا


شاہراہوں كو محفوظ ركھنے کے لیے ٹوٹی پھوٹی سڑک کے نشانات اور دھندلے نشانات کو دوبارہ نصب کیا جائے گا

دھند والے موسم کے انتباہات تغیر  پذیرپیغاماتی علائم اور لوگوں كو باخبر كرنے كے نظام کے ذریعے دکھائے جائیں گے

گھنی دھند کے قریب ٹریفک کے انتظام کے لیے  ہائی وے گشتی گاڑیاں   تعینات كر دی گئی ہیں

Posted On: 28 NOV 2024 5:48PM by PIB Delhi

سردیوں کے موسم میں قومی شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے دھندلے پن پر قابو پانے كے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لیے سُجھائی کا دائرہ بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔

دھند کے موسم میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے دھند میں كمی کے اقدامات کی 'انجینئرنگ' اور 'حفاظتی آگاہی' کے اقدامات کے دو عنوانات کے تحت درجہ بندی کی گءی ہے۔'انجینئرنگ اقدامات' میں گمشدہ/خراب سڑک کے نشانات کو دوبارہ نصب کرنا، دھندلے یا ناکافی فرشی نشانات کو درست کرنا، عکاسی كرنے واكے مارکر، میڈین مارکر وغیرہ فراہم کرکے حفاظتی آلات کو زیادہ مرئی بنانا، رہائش گاہوں اور حادثے کے شکار مقامات پر ٹرانسورس بار مارکنگ فراہم کرنا، شمسی توانائی کے بلنکرز فراہم کرنا ،درمیانی سوراخوں پر اور تبدیل ہونے پر نقصان دہ خطرے کے نشانات کے نشانات اور مقامات کو ضم کرنا شامل ہیں۔

'حفاظتی آگاہی' کے اقدامات ہائی وے استعمال کرنے والوں کو كم سُجھائی دینے والے حالات سے آگاہ کرنے کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ ان اقدامات میں 'فوگی ویدر الرٹس' اور رفتار کی حد کے پیغامات کو ظاہر کرنے کے لیے تغیر  پذیرمیسج سائنز یا الیکٹرانک اشارے کا استعمال، دھند والے علاقوں میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کے بارے میں مسافروں کو وارننگ دینے والے پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال، الیکٹرانک بل بورڈز کا استعمال ،ریڈیو، اور سوشل میڈیا عوامی خدمت کے اعلانات کے ساتھ ساتھ ٹول پلازوں پر حفاظتی آگاہی پمفلٹس کی تقسیم اور دھند کے حالات کے دوران راستے کی سہولیات، شاہراہوں پر گاڑیوں کی پوری چوڑائی پر عکاس ٹیپ کی تنصیب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکاروں، آزاد انجینئرز، کنسیشنیئر/ٹھیکیداروں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے رات کے وقت ہائی وے کا معائنہ کریں تاکہ ہائی وے پر روشنی کا اندازہ لگایا جا سکے اور ضرورت کے مطابق اضافی انتظامات لگانے کے لیے مقامات کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں بھی گھنی دھند والے علاقوں کے قریب کھڑی کی جائیں گی۔ ہائی وے آپریشن اور مینٹیننس ٹیم حادثے کی صورت میں ٹریفک کی رہنمائی کے لیے سرخ/سبز پلک جھپکنے والا ڈنڈا لے کر جائے گی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایمبولینس سروسیز  اور میونسپل حکام کے ساتھ بے خلل تعاون قائم کرے گی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ٹیم ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کرے گی اور دھند سے متعلقہ ہنگامی صورتحال کے دوران موثر تال میل کو یقینی بنانے کے لیے مشقیں بھی کرے گی۔

قبل ازیں، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے فیلڈ افسران کو حادثے کے مقامات کی اصلاح کے لیے مالی اختیارات تفویض کیے تھے اور ان کا استعمال دھند کے موسم کے دوران روشنی کو بڑھانے اور سڑک استعمال کرنے والوں کی مجموعی حفاظت کے لیے انجینئرنگ کے مختصر مدتی اقدامات فراہم کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا سردیوں کے موسم میں قومی شاہراہوں پر سفر کے خطرے کو کم کرنے اور قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

******

U.No:3147

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2078699) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Tamil