وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

مذہبی سیاحتی مقامات

Posted On: 28 NOV 2024 4:52PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت کا مقصد اپنے مذہبی سفر کی باز بحالی اور روحانی، وراثہ جاتی اضافے کی مہم (پرشاد) کی اسکیم کے تحت ملک بھر میں پہلے سے شناخت شدہ مذہبی اور ورثے کے حامل مقامات پر بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت، وزارت ان مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ پرشاد اسکیم کے تحت وزارت نے ملک بھر میں 1605.20 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 46 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ، سودیش درشن اسکیم کے تحت، وزارت نے مختلف موضوعات پر مبنی سرکٹس جیسے روحانی سرکٹ، بدھسٹ سرکٹ، ہیریٹیج سرکٹ، رامائن سرکٹ وغیرہ کے تحت مجموعی طور پر 76 پروجیکٹوں کے لیے 5287.90 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

مزید برآں، وزارت ’سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد‘ کی جاری اسکیم کے ذریعے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

وزارت اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مذہبی سیاحت سمیت مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو بھی باقاعدگی سے فروغ دیتی ہے۔

اتر پردیش میں سیاحت کی وزارت کے زیر انتظام مختلف اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

یہ اطلاع سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن-ر ا)

U.No:3151


(Release ID: 2078696) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi