امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
کھلی مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو معتدل کرنے کے لیے، مرکز اوپن مارکیٹ سیلز اسکیم(گھریلو) [او ایم ایس ایس (ڈی) ] 2024کے تحت ای-نیلامی کرے گا
بھارتی فوڈ کارپوریشن 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم ای-نیلامی کے لیے فراہم کرے گا
Posted On:
28 NOV 2024 6:15PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(ایف سی آئی) کھلی مارکیٹ میں 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم اوپن مارکیٹ سیلز اسکیم (گھریلو) ]او ایم ایس ایس (ڈی) [2024 کے تحت ای-نیلامی کے ذریعے فلور ملز/گندم کی مصنوعات کے مینوفیکچررز/پروسیسرز/گندم کے اختتامی صارفین کو فروخت کرے گا تاکہ کھلی مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو معتدل رکھا جا سکے۔
خوراکی معیشت میں افراطِ زر کے رجحان پر قابو پانے کے لیے، حکومتِ ہند کے شعبہ خوراک و عوامی تقسیم نے اپنی ) ]او ایم ایس ایس (ڈی) [پالیسی 2024 میں گندم(ایف اے کیو) کے لیے فی کوئنٹل 2325 روپے اور گندم(یو آر ایس) کے لیے فی کوئنٹل 2300 روپے کی ریزرو قیمت مقرر کی ہے۔ یہ قیمت تمام فصلوں بشمول آر ایم ایس 2024-25 کے لیے 31 مارچ 2025 تک نجی پارٹیوں کو ای-نیلامی کے ذریعے فروخت کے لیے لاگو ہوگی۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U:3144)
(Release ID: 2078690)
Visitor Counter : 22